آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ کی جانب سے عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر 2500 غریبوں، کمزوروں ،مزدوروں اور سڑکوں پر آرام کرنے والے ضرورت مندوں کو کھانا پانی تقسیم کرنے کی شاندار مہم کی شروعات ہوئی۔
صدر آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ مولانا عارف قادری نے کہا کہ
ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا
امام نوری مسجد مفتی سعود عالم مصباحی نے کہا کہ
آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ لائق تحسین کام کر رہی ہے۔
اک حدیث کا مفہوم ہے:
نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے سوال کیا ؟ اسلام میں کون سا عمل بہتر ہے حضور نے فرمایا کھانا کھلانا آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ اس حدیث پر عرس اعلی حضرت کے موقع پر 2500 غریبوں کمزوروں اور سڑکوں پر آرام کرنے والے ضرورت مندوں کو کھانا پانی تقسیم مہم جو شروع کیا ہے قابل تعریف لائق تحسین ہے۔
وہیں نائب صدر آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ جناب لطیف انصاری نے کہا کہ
حضور نے فرمایا ہے یتیم کی کفالت کرنے والے جنت میں اپنے ساتھ ہونے کی بشارت سے نوازا ہے۔
آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ یتیم غریبوں کمزوروں کو عرس اعلی حضرت کے موقع پر آدھی رات میں کھانا تقسیم کر رہی ہے
انھوں نے مزید کہا کہ جھارکھنڈ میں شاید یہ واحد تنظیم ہے جو ہر موقع محل پر عوام کی امداد اور ہر کام میں پہل کرتی ہے۔
اس موقع پر صدر آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ مولانا عارف قادری نائب صدر آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ جناب لطیف صاحب امام نوری مسجد مفتی سعود مصباحی صاحب ممبر آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ محمد محفوظ ممبر آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ فیضان صاحب موجود رہیں۔



