مالیگاؤں:
برہان پور کے قریب علاقہ پھوپنار اور جاسندی میں سیلاب کے باعث مسلمانوں کے سیکڑوں مکانات میں شدید مالی نقصان ہوا تھا. ان کی امداد و اعانت کے لیے جیلانی مشن کے ذریعہ ریلیف جمع کی گئی تھی. 15-اگست 2023ء بروز منگل بعد نماز فجر مالیگاؤں سے جیلانی مشن کا وفد مولانا نورالحسن مصباحی کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقہ میں ریلیف تقسیم کے لیے روانہ ہوا. دھولیہ، اڑاوت، یاول ساودا اور راویر کی شاخوں کے نمائندے ساودہ میں جمع ہوئے اور نقد رقومات اکٹھا کرکے لفافے بنائے گئے اور دوسری گاڑی میں اناج و برتن وغیرہ کے ساتھ یہ قافلہ پھوپنار پہنچا اور نماز مغرب کے بعد ایک ایک گھر جاکر حالات کی تحقیق اور کیفیت معلوم کرنے کے بعد ریلیف کی تقسیم عمل میں آئی. واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جیلانی مشن کی لوہارا، برہانپور، اور شاہ پور وغیرہ شاخوں سے ریلیف کے سامان سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچائے گئے. اس وفد میں جیلانی مشن کی شاخوں سے نمائندگی کرتے ہوئے مولانا پرویز رضا، مولانا حسن رضا تڑوی، مولانا قربان رضا تڑوی، ریحان رضا (راویر) حافظ سعید رضوی، حافظ غلام احمد رضا، فاروق رضوی، امین القادری (یاول) ، منصور رضا قادری(دھولیہ ) ، عتیق الرحمن رضوی ،سہیل تابانی،وسیم احمد رضوی (مالیگاؤں) وغیرہ شامل تھے۔