جمدا شاہی بستی کے قابل فخر فرزند، سیاح یورپ وایشیا مفتی اعظم ہالینڈ حضرت علامہ شفیق الرحمن مصباحی عزیزی صاحب (سربراہ اعلیٰ دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی) کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے، آپ کی عالمی سطح پر تعلیمی، تعمیری، تدریسی اور تبلیغی خدمات کی بنا پر مختلف اداروں نے گاہے بگاہے آپ کے لیے ایوارڈ تفویض کیا۔
اسی روشن باب میں ضلع سدھارتھ نگر کے مرکزی ادارہ دار العلوم فیض الرسول کے ناظم اعلیٰ پیر طریقت مفکر اسلام حضرت علامہ الحاج غلام عبد القادر علوی صاحب سجادہ نشین فیض الرسول کے بدست پیر طریقت نبیرہ حضور شعیب الاولیاء حضرت مولانا حافظ وقاری محمد آصف علوی ازہری مہتمم ونائب سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول نے ایک حسین اضافہ فرمایا ہے اور مورخہ 22 محرم الحرام 1445ھ مطابق 10 اگست 2023ء بموقع عرس شیخ المشائخ شعیب الاولیاء حضرت شاہ محمد یار علی علیہ الرحمۃ آپ کو "شعیب الاولیاء ایوارڈ” پیش کیا۔
اس خبر کے عام ہوتے ہی محبت وعقیدت رکھنے والوں کے درمیان خوشی کی لہر دوڑ گئی، چنان چہ اس فرحت ومسرت کے حسین گھڑی میں جملہ احباب مبلغ اسلام ریسرچ سینٹر ممبئی شفیق ملت کی بارگاہ میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
من جانب: مبلغ اسلام ریسرچ سینٹر، ممبئی