مہاراشٹرا

دار العلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا میں عرس حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ منایا گیا

مبرا/ممبئی:راست

آج بتاریخ ٢٢محرم الحرام ١٤٤٥ھ مطابق ١٠ اگست ٢٠٢٣ ء بروز جمعرات کو دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ عرس حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ منایا گیا
اس مبارک محفل کی صدارت خلیفہ شیخ الاسلام و خلیفہ اجمل العلماء حضرت علامہ مولانا جمال احمد صدیقی اشرفی صاحب نے فرمائی
حافظ افروز صاحب نے محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا
حافظ فرقان رضا و حافظ سجاد حسین صاحبان نے منقبت حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ پیش فرمائی
بعدہ راقم الحروف نے حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کی زندگی کے چند تابندہ نقوش کا ذکر کیا
آپ کے کشف و کرامت کو بیان کیا اور حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کا اعلی حضرت سے والہانہ لگاؤ اور وارفتگی کا تذکرہ کیا
اور مزید بیان کیا کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ آپ نے تقریباً چالیس سال تک تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پنجگانہ ادا کی ہے آپ عابد شب زندہ دار ولی تھے اور تقویٰ طہارت میں یگانہ روزگار تھے اور تصوف و روحانیت میں اعلی مقام و مرتبہ پر فائز تھے اسی کے ساتھ دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا جذبہ آپ کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا

اخیر میں امام اہلسنت کا مشہور زمانہ سلام پڑھا گیا اور رقت انگیز دعا پر محفل پاک کا اختتام ہوا
قاری ابو الکلام ازہری صاحب بھی اس مبارک محفل میں شریک رہے اور دار العلوم کے طلبہ بھی شریک تھے

راقم الحروف: نسیم رضا صدیقی فیضی صدر المدرسین دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے