انتقال و تعزیت ہماچل و اترانچل

حضرت مولانا ادریس اشرفی گنیش پوری ہمارے درمیان نہ رہے

آج 21 محرم الحرام 1445ھ مطابق9 اگست 2023ء بروز بدھ کو مولانا کلیم اشرف سلامی نے بذریعہ فون ایسی درد ناک خبر سنائی میری آنکھیں اشکبار ہوگئیں کہ ہمارے عزیز دوست حضرت مولانا الحاج محمد ادریس اشرفی صاحب قبلہ گنیش پور،کیلا کھیڑا، ادھم سنگھ نگر، اتراکھنڈ کا آج اکسیڈنٹ کی وجہ سے انتقال پر ملال ہوگیا ہے۔
اناللہ واناالیہ راجعون
حضرت مولانا الحاج محمد ادریس اشرفی صاحب قبلہ بہت ہی نیک دل اور صالح انسان تھے۔ اور آپ صوم و صلوۃ کے پابند اور ادب و اخلاق کا پیکر تھے۔ حضرت مفتی سلیمان نعیمی صاحب جامعہ نعیمیہ مرادآباد کے داماد تھے۔اور راقم الحروف نے حضرت کے ساتھ جامعہ اصلاح القوم، کیلا کھیڑا،ادھم سنگھ نگر، اتراکھنڈ میں پڑھایا ہے۔کیا خبر تھی کہ یہ درد ناک حادثہ ہوجائے گا اس حادثہ کی خبر سے آنکھیں اشکبار ہوگئیں اور جب سے حضرت کے سانحہ ارتحال کی خبر سنی دل و دماغ میں رنج و غم اور دل و دماغ بے چین، بے قرار ہوگیا۔
نوٹتجہیز و تکفین بعد نماز عشاء ہوگی۔
آپ حضرات سے دعا کی درخواست ہے۔
اللہ رب العزت جل جلالہ نبی کریم ﷺ کے صدقے میں حضرت کی بے حساب مغفرت و بخشش فرماکر جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
شریک غم:
محمد نفیس القادری امجدی
مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔
جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیا معافی، مرادآباد۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے