مہاراشٹرا

چلتی ٹرین میں پولیس افسر کے ہاتھوں 3 مسلمانوں کا قتل

  • پولیس افسر نے اپنے سینیئر افسر کو بھی مار گرایا

پال گھر:
آج انڈین ریلوے کی ایک ٹرین جےپور۔ممبئی ایکسپریس میں ایک ہندو پولیس افسر نے دن دہاڑے تین مسلمانوں سمیت ایک قبائلی کا قتل کردیا، قبائلی اس درندے کا سینئر مینا تھا۔

مسلمان نظر آنے والے مسافروں کے سینوں میں چیتن سنگھ نے گولیاں اتار دی، انہیں جان سے مارنے کےبعد اس نے آفیشل یہ بیان دیا ہے کہ: ” پاکستان سے اوپریٹ ہوے ہیں، تمہاری میڈیا، یہی دیش کی میڈیا یہ خبریں دکھا رہی ہے، پتا چل رہا ہے ان کو، سب پتہ چل رہا ہے،ان کے آقا ہے وہاں، اگر ہندوستان میں رہنا ہے، ووٹ دینا ہے، تو میں کہتا ہوں ،مودی اور یوگی یہ دو ہیں،،”

جس افسر نے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے ان مسافروں کا قتل کیا ہے اُس نے خود یہ بیان دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ان مسافروں کا قتل اس نے ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا ہے، اور وہ مودی یوگی نیز میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کےخلاف پھیلائی گئی نفرت میں سرتاپا ڈوب چکا تھا۔
مجرم پولیس والے کو مہاراشٹرا کے بھیندر پولیس تھانہ کے افسران نے ہراستی تحویل میں لے لیا ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے