بارہ بنکی سماجی گلیاروں سے

منی پور کا واقعہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کے ماتھے پر کلنک ہے: پی ایل پونیا

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) منی پور کا واقعہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کے ماتھے پر کلنک ہے۔ مودی راج میں بیٹیاں اب محفوظ نہیں ہیں۔ منی پور میں ایک خاتون کا سرعام برہنہ پریڈ کا واقعہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، وزیر اعلیٰ این ویرین سنگھ کو اس واقعہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ منی پور واقعہ پر سپریم کورٹ کا تبصرہ ریاست اور مرکزی حکومت کے کام کرنے کے انداز پر طمانچہ ہے۔ انسانیت کو شرمسار کرنے والے اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

منی پور میں انسانیت کو شرمسار کرنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سابق ایم پی ڈاکٹر پی ایل پونیا نے کہا ہے کہ منی پور تقریباً 80 دنوں سے جل رہا ہے لیکن وزیر اعظم کو منی پور کے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔معصوم لوگوں کا قتل ہو رہا ہے،ماؤں بہنوں کی عصمت دری ہو رہی ہے، ان کی برہنہ پریڈ ہو رہی ہے لیکن منی پور کے حالات پر وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں،ملک کے عوام ان کی خاموشی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
مسٹر پونیا نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی وہ کام کر رہے ہیں جو ملک کے وزیر اعظم کو کرنا چاہیے،اگر وزیر اعظم مودی میں کوئی اخلاقی ذمہ داری رہ گئی ہے تو منی پور کے وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور قصورواروں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا واقعہ کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے