- مسجد اقصیٰ سمیت اہل فلسطین سے مسلمانوں کارشتہ ایمانی ہمیشہ قائم رہے گا: حضرت معین میاں صاحب
- غاصب اسرائیل کی تباہی وبربادی مقدر بن چکا ہے ایک دن قبلہ اول آزاد ہوگا: الحاج محمد سعید نوری
پریس ریلیز ممبئی
ماہ رمضان کا آخری جمعہ جسے جمعۃ الوداع سے موسوم کیا جاتا ہے اس دن عالم اسلام مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور اہل فلسطین سے اظہار ہمدردی کے جذبات سے لبریز ہوکر یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں
یوم القدس دراصل مسلمانوں کے اندر ظالم و جابر غاصب وناجائز اسرائیل کے خلاف نفرت اور قبلہ اول بیت المقدس سے والہانہ محبت کا جذبہ پیدا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ یوم القدس پر دنیا بھر کے مسلمان اپنے رب کے حضور سربسجود ہو کر مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور اہل فلسطین کے جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے دعائیں مانگتا ہے
آج رضا اکیڈمی وآل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے اعلان پر ملک بھر میں یوم القدس کا انعقاد ہوا
بالخصوص شہر و مضافات کے ائمہ مساجد نے فلسطین کے پس منظر اور قبلہ اول کی عظمت و رفعت پر خصوصی خطاب کیا
ورلی مسجد میں یوم القدس پر بیان فرماتے ہوئے شہزادہ مخدوم سمناں معین المشائخ حضرت علامہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء نے کہا کہ فلسطین انبیاء و رسل کی محبوب و مطلوب سرزمین ہے جہاں کثرت سے انبیاء کرام مدفون ہیں یہیں پر مسجد اقصیٰ بھی ہے جو مسلمانوں کا قبلہ اول رہا ہے یہی وجہ ہے جمعیۃ المسلمین اپنے جان ومال سے زیادہ مسجد اقصیٰ سے محبت کرتا ہے اور اس کی عظمت و وحرمت پر پہرہ دینے کے لئے تیار رہتا ہے
حضرت معین میاں صاحب نے مزید کہا کہ اسرائیلی ایک غاصب قوم ہے جس نے بزور طاقت امریکہ کی حمایت پر صدیوں سے آباد فلسطینی مسلمانوں کی اراضی پر قبضہ کرلیا ہے مزید ہردن نئ کالونیاں بنا کر معتوب اسرائیلیوں کو لاکر بسا رہا ہے لیکن آج بھی انصاف پسند لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں جو ان ظالموں کے منہ پر طمانچہ ہے اس کے باوجود بے شرم اسرائیلی حکمراں اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں
یوم القدس کے موقع پر مجمع کثیر سے پیغام دیتے ہوئے سجادہ نشین آستانہ عالیہ مخدوم پاک کچھوچھہ شریف نے کہا کہ تاریخ یوم القدس مسلمانوں کے اندر جوش بھرنے کی تاریخ ہے مسلمان آج عہد کریں کہ بیت المقدس کی حفاظت کے لئے خون کا آخری قطرہ نجھاور کرکے ہم قبلہ اول کی حفاظت کریں گے مزید اہل فلسطین جس میں چھوٹے چھوٹے بچے ماں بہنیں شامل ہیں ان کے عزم واستقلال جرءت و شجاعت کو سلام کرتے ہیں جو ہرلمحہ صہیونی فوجیوں کے سامنے سینہ سپر ہوکر مسجد اقصیٰ کی حفاظت کررہے ہیں
رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ قبلہ اول پر صرف اور مسلمانوں کا حق ہے اسرائیل صرف اپنی دادا گیری کی وجہ سے بیت المقدس کی حرمت کو پامال کررہا ہے بلکہ فلسطینی جو حقدار محافظ بیت المقدس ہیں ان پر ہی قبلہ اول کے دروازے بند کئے جارہے ہیں ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن افسوس اسرائیلی دہشت گردی پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
نوری صاحب نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے جلد ہی اہل فلسطین کو نصرت و مدد حاصل ہوگی ایک نہ ایک دن قبلہ اول یہودیوں کے ناپاک ہاتھوں سے نکل کر مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہوگا جس کا آغاز بھی خود اسرائیل کے اندر سے ہوچکا ہے
آج صیہونی خود اپنی موت مررہے ہیں اپنے حکمرانوں کی زندہ لاشیں لیکر سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں
خدا کرے کہ جلد ہی اسرائیل تباہ و برباد ہو کر دنیا کے نقشے سے مٹ جائے
قائد ملت اسلامیہ حضرت سعید نوری صاحب نے کہا کہ بیت المقدس سے ہمارا رشتہ قائم ہے اور ان شاءاللہ تعالیٰ قائم رہے گا