مہاراشٹرا

ہندوستانی سرحد پر چینی فوجیوں کی جارحیت ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔الحاج محمد سعید نوری

ممبئی۔13/دسمبر2022 اروناچل پردیش میں ہندوستانی سرحد پر چینی فوجیوں کی جارحانہ جھڑپ پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے ممبئی کی منارہ مسجد کے پاس زبردست طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کیا واضح رہے کہ اروناچل کے علاقے توانگ میں ہونے والی جھڑپ میں ہمارے دیش کے حفاظتی دستے کے کچھ نوجوان زخمی ہوگئے اسی بات کو لیکر سعید نوری صاحب کی قیادت میں لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر نوری صاحب نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت چینی فوجیوں کی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے چاہے کیوں نہ ہمیں سرحد پر جانے کی ضرورت پیش آجائے ہم ہندوستانی شہری ہونے ناطے اپنے دیش کی حفاظت کرنے کی خاطر ہر موڑ پر ہمیشہ تیار ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ چینی فوجیوں کی یہ کوئی پہلی جارحیت نہیں ہے اس سے پہلے بھی اس نے لداخ کی وادی گلوان میں 15 جون 2020 کو پرتشدد تصادم کیا تھا جس میں اس کا جواب دیتے ہوئے ہمارے 20 فوجی نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔نوری صاحب نے مزید کہا کہ ہم حکومت ہند سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چین کو منہ توڑ جواب دے تاکہ چین کو دوبارہ اس قسم کی گھناؤنی حرکت کرنے کی جرات نہ ہوسکے ہمیں امید ہے کہ ارباب اقتدار ہماری باتوں پر ضرور اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے