10دسمبر 2022ء بروز سنیچر بعد نماز مغرب دارالعلوم سخاوت سخاوت العلوم کا پانچواں سالانہ جشن غوث الورٰی کانفرنس و عرس نظامی منعقد ہوا جس میں اصلاح معاشرہ وسیرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ سے عوام کو روشناس کرایا گیا نواسئہ صدر الشریعہ وخلیفہ تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد محمود اختر القاری صاحب نے اولیاء کرام کی شان بڑے مدلل انداز میں بیان فرمائی ساتھ ہی مقرر خصوصی حضرت مولانا سراج احمد چشتی صاحب نے قوم کو سچے مسلمان بن کر زندگی گزارنے کا پیغام دیا۔ جلسہ کا آغاز حضرت قاری قسمت علی صاحب نے تلاوت قرآن سے فرمائی شاعر اسلام تسلیم رضا الہ آبادی نے اپنے کلام سے محفل میں ایک سما باندھ دیا صلوۃ وسلام پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
متعلقہ مضامین
معروف اردو روزنامہ راشٹریہ سہارا کی اشاعت آج سے بند
ممبئی:31،اکتوبر(ایجنسی) اُردو دنیا میں یہ خبر انتہائی رنج وغم کے ساتھ سنی جائے گی کہ معروف کارپوریٹ کمیٹی سہارا انڈیا کے تحت سہارا انڈیا مس میڈیا نے اُردو اخبار روزنامہ راشٹریہ سہاراکی ممبئی سمیت کئی شہروں میں اپنی اشاعت آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عروس البلاد ممبئی ،کولکتہ اور بنگلور […]
جلوس عیدمیلاد النبی شان وشوکت سے نکلے گا: سید معین میاں
حکومت مہاراشٹرہ جلوس عیدمیلاد النبی پر نرمی لائے: الحاج سعید نوری ممبئی سے ظفر الدین رضوی کی رپورٹ۔ممبئ۔17/اکتوبرسوناپور بھانڈوپ ممبئی میں فاطمۃ الزہراء للبنات کے افتتاح کے موقع پر حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ اور محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم خلیفۂ تاج الشریعہ الحاج محمد سعید […]
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر گذاری، نعمتوں میں اضافہ کی ضامن
حیدرآباد : 10 دسمبر ، ہماری آواز(راست)جب بھی کوئی بندۂ خدا شکر گذاری اختیار کرتا ہے تو صرف اس نے عقل وفطرت کے تقاضہ پر عمل نہیں کیا بلکہ بے فوائد حاصل کئے کہ اس نے اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کو حاصل کیا،اللہ تعالیٰ کی مزید نعمتوں سے مالامال ہوا اور اللہ تعالیٰ […]

