- ریاستی سطح پر علمائے اہلسنت کی شرکت یقینی۔الحاج سعید نوری
ممبئی۔11/دسمبر 2022بروز اتوار صبح 10/بجے سنی بلال مسجد چھوٹا سوناپور ممبئی میں منعقد ہونے والی تنظیم اہلسنت و اصلاح معاشرہ کانفرس کی تیاریاں مکمل ریاستی سطح پر علمائے اہلسنت و دانشورانِ قوم و ملت کی شرکت یقینی طور پر ہورہی ہے۔کانفرنس میں مہاراشٹر بھر سے جید علمائے کرام اور مقررین اسلام کی آفاقی تعلیمات، تحفظ ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت اور معاشرے میں پنپنے والی خرافات کے تدارک موجودہ حالات میں نوجوانوں کے اندر منشیات اور خود کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان اس کے علاوہ ودین سے بڑھتے ہوئی دوری اسی کے پیش نظر عوام خصوصاً نوجوان نسل کو دین کی طرف راغب کرنے پر مکمل بیان اور اس کے لئے مضبوط لایحہ عمل پیش کریں گے۔کانفذنس کے بابت مخدوم زادہ کچھوچھہ مقدسہ حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اور محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء سے پوچھا گیا تو ان دونوں بزرگوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو دین کی راغب کرنا اور معاشرے میں پنپنے والی خرافات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے اور گستاخان رسول ﷺ کے مذموم منصوبوں اور ان کے مکر و فریب سے قوم مسلم کو بچانا ہے اسی غرض سے ہم نے صرف ایک ہی شہر نہیں بلکہ مہاراشٹر بھر سے علماء و دانشورانِ و مشائخین عظام کو اس کانفرنس میں مدعو کیا ہے ہم نے جن جن علمائے کرام کو مدعو کیا ہے ان میں سے 90/فیصدی ممبئی میں آچکے ہیں نوری صاحب نے مزید بتایا کہ حضرت مفتی نظام الدین مصباحی مبارکپور حضرت مولانا عبدالمبین نعمانی صاحب اعظم گڈھ،حضرت مولانا یاسین اختر مصباحی دھلی،حضرت مفتی رفیق عالم جامعہ نوریہ بریلی شریف کے علاوہ اور بھی علمائے اہلسنت تشریف لا رہے ہیں