- الحاج محمد سعید نوری قوم و ملت کا عظیم سرمایہ ہیں۔سید معین میاں
رپورٹ۔ظفرالدین رضوی ممبئی
ممبئی27 نومبر 2022 محافظ ناموس رسالت ناشر مسلک اعلیٰ حضرت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کے یوم ولادت پر کیلکو آفسیٹ کے دفتر میں ایک تہنیتی نشست کا اہتمام ہوا جس میں الحاج محمد سعید نوری صاحب کے یوم ولادت پر محبت کرنے والوں نے اپنے اپنے طور سے ھدیۂ تبریک پیش کیا اس حسین موقع پر حضور معین المشائخ شہزادۂ شہید راہ مدینہ حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء نے اپنے نشریاتی پیغام میں نوری صاحب کو عمر خضری کی دعاؤں سے نوازتے کہا کہ سعید نوری جیسی شخصیتیں بڑی قسمت سے ملاکرتی ہیں اللہ تعالیٰ کا بے پناہ فضل و کرم ہے کہ الحاج محمد سعید نوری ہمارے درمیان اپنی آن بان شان کیساتھ موجود ہیں اور خلوص و للہیت کیساتھ دینی وملی خدمات انجام دے رہے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑی فیاضی سے علمی و فکری اور تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے معین میاں صاحب نے مزید کہا کہ نوری صاحب نے مسلک اعلیٰ حضرت کی نشرواشاعت کیلئے جو کام انجام دیاہے وہ کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے بڑی عرق ریزی اور محبت و خلوص سے تصنیفات امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی کو منظر عام پر لانے میں جو کارنامہ انجام دیا وہ لائق تحسین ہے ہم رب العزت کی بارگاہ میں دعاء گو ہیں کہ مولائے کریم ان کو ارضی و سماوی بلاؤں سے محفوظ و مامون فرمائے اسی اثناء ہالینڈ کے مفتئ اعظم ہالینڈ حضرت علامہ مولانا مفتی شفیق الرحمٰن عزیزی صاحب نے بھی اپنے دعائیہ پیغام میں کہا کہ الحاج محمد سعید نوری اہلسنت والجماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں ان کے یوم ولادت پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے عمر خضری کی دعاء کرتے ہیں ایسی ہستیوں کا ہمارے درمیان موجود ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔مبلغ تحریک درود و سلام حضرت مولانا محمد عباس رضوی رضوی نے کہا کہ الحاج محمد سعید نوری ہماری شان ہیں تحفظ ناموس رسالت کے عظیم پہریدار ہیں انہوں نے مذہب و ملت اور مسلک کا جو کام کیا ہے وہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے ہم فخر سے انہیں قائد اہلسنت کہتے ہیں۔رب کی بارگاہ میں ہم دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہم غربائے اہلسنت پر تادیر قائم و دائم فرمائے۔ واضح رہے کہ اس طرح کے اور بہت سارے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ظاہر سی بات ہے کہ ہمدرد قوم و ملت کے چاہنے والوں کے لئے جشن یوم ولادت بہت اہم اور خوشی کا ہے۔اسی لئے وہ جشن یوم ولادت ہر سال بڑے احترام سے کرتے ہیں۔اسی سلسلے میں کیلکو آفسیٹ ممبئی کے روح رواں محسن قوم و ملت عالی جناب الحاج محمد عارف رضوی سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی کے آفس میں انہیں کی صدارت میں الحاج محمد سعید نوری یوم ولادت کے تعلق سے ایک دعائیہ نشست رکھی گئی اس موقع پر محمد عارف رضوی نے کہا کہ ہم الحاج محمد سعید نوری صاحب کو ان کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کرتے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاء کرتے ہیں کہ مولا تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے میں انہیں عمر خضری عطاء فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ الحاج محمد سعید نوری قوم و ملت کا عظیم ترین سرمایہ ہیں ان کی دینی مذہبی مسلکی سماجی ملکی اشاعتی رفاہی فلاحی خدمات بے شمار ہیں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے تعلق سے ان کی کارکردگی لا جواب ہے۔اس موقع پر راقم الحروف کے ساتھ قاری عبدالرحمن ضیائی سربراہ دارالعلوم حاجی علی نے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحاج محمد سعید نوری کے یوم پیدائش پر ہم ھدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں۔دراصل نوری صاحب ایسی شخصیت کے مالک ہیں جن کو پورے ملک و بیرون ملک میں محبت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور کیوں نہ ہو چونکہ انہوں نے مذہبی ملی مسلکی فلاحی و رفاہی کاموں کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ خواص کیساتھ ساتھ ان تک عام لوگوں کی رسائی کبھی دشوار نہیں رہی۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جاکر سمجھتے ہیں اور بڑی سادگی سے لوگوں کے معاملات کو حل کردیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں خوب برکتیں عطاء فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔
خدا کرے کہ یہ دن بار بار آتا رہے۔
اور اپنے ساتھ خوشی کا خزانہ لاتا رہے۔
ظفرالدین رضوی ممبئی