- تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ناممکن ہے۔ صوبائی صدر
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخواہ پروفیسرز لیکچرز اینڈ لائبریرینز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر جمشید خان نے کہا کہ نوجوان نسل کیلئے اعلی تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ناممکن ہے۔تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے اس لئے تعلیم کے حصول پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ہر فرد تعلیم حاصل کر سکے اور تعلیم جیسی نعمت سے کوئی بھی فرد محروم نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے.خیبر پختونخواہ پروفیسرز لیکچرز اینڈ لائبریرینز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر جمشید خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا. کہ والدین سے مطالبہ ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ تعلیم ایک ہتھیار ہے اور اس ہھتیار سے اپ ہر فرد کا مقابلہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام سے بھی مطالبہ ہے کہ طلبہ و طالبات کی پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں تا کہ نوجوان نسل کچھ بن سکے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے کچھ کر سکے اعلی تعلیم وقت کی اشد ضرورت ہے۔