بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) شہر کے بابو کے ڈی سنگھ اسٹیڈیم میں آج پنڈت دین دیال اپادھیائے کے اعزاز میں گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی ہاکی اور بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی، ایسوسی ایشن کے صدر اور فلمی اداکار دیویندر پرتاپ سنگھ "گیانو” کی موجودگی میں کیا گیا۔ ڈپٹی اسپورٹس آفیسر نیلم صدیقی کی موجودگی میں کھلاڑیوں سےتعارف کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں جن میں ریاست، خواتین اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کو براہ راست ملازمتیں دینے کا کام قابل ستائش ہے۔ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مظہر عزیز خان نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع کی آٹھ ٹیمیں شامل تھیں جن میں بنیادی طور پر عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج اور رام پرساد میموریل انٹر کالج کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج نے رام پرساد میموریل ٹیم کو شکست دی۔ دوسری جانب بیڈمنٹن گرلز ٹیم میں بیڈمنٹن کھلاڑی اپوروا اور سپریا کے درمیان میچ ہوا جس میں اپوروا نے جیت حاصل کی۔ اس موقع پر ہاکی کے کھلاڑی محمد رفیع کرشنا گوپال "بچہ” چندا رانی محمد اسلم سمیت معزز شخصيت نے شرکت کر کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
متعلقہ مضامین
اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ ملنے پر طلباء کے چہروں پر خوشی کی لہر
سرولی غوث پور،بارہ بنکی: (ابوشحمہ انصاری)نوجوانوں کو تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اتر پردیش حکومت کی مہتواکانکشی اسکیم کے تحت اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد ہوا۔جس میں مہمان خصوصی ریاستی وزیر ستیش چندر شرما اور مہمان خصوصی ودھان پریشد کے رکن انگد کمار سنگھ کی موجودگی میں مکمل ہوا۔ […]
بارہ بنکی: یوم آزادی کے موقع پر بزمِ "اصغر” کے زیر اہتمام حسن نعیمی کی رہائش گاہ پہ مشاعرہ منعقد
بارہ بنکی: یوم آزادی کے موقع پر بزمِ "اصغر” کے زیر اہتمام حسن نعیمی کی رہائش گاہ پہ مشاعرہ منعقد
ادبی تنظیم بزمِ عزیز کی ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) شہر کے محلہ نبی گنج میں واقع بزمِ عزیز کے صدر الحاج نصیر انصاری کے مکان پر بزم عزیز کی ماہانہ طرحی نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت عدیل منصوری نے کی۔ نظامت کے فرائض ہذیل احمد ہذیل نے انجام دیے۔ جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر مختار فاروقی و طارق […]

