- غوث اعظم سید الاولیاء ہیں: علامہ ضیاء المصطفیٰ نظامی
- غوث اعظم اپنے وقت کے عظیم محدث مفسر اور صوفی تھے۔ علامہ محمد طاہرالقادری نظامی مصباحی
مہراج گنج: 7 نومبر
موضع بھونرا جوت میں غوث الاعظم کانفرنس کاانعقاد
برجمن گنج بلاک کے موضع بھونرا جوت بہدری بازار میں میں شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا محمد شفیق نظامی صاحب قبلہ خلیفہ حضور حبیب العلماء وحضورشیخ الاسلام نے اپنے آبائی مکان پر غوث الاعظم کانفرنس کاانعقاد کیا جس میں ملک وملت کے علماء ومشائخ نے شرکت کی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے نبیرہ خطیب البراہین پیرطریقت حضرت علامہ مولانا صوفی محمد سعید نظامی صاحب قبلہ پرنسپل دارالعلوم اہلسنت غوثیہ رضویہ اگیا شریف سنت کبیرنگرنے کھا کہ اللہ والوں کے دامن سے مضبوطی کے ساتھ وابسطہ ہوجائیے ان سے عقیدت ومحبت رکھیے آپ کے ایمان کی حفاظت ہوجائے گی
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے نبیرہ خطیب البراہین حضرت علامہ مولانا ضیاء المصطفیٰ نظامی جنرل سکریٹری آل انڈیا بزم نظامی واستاذ الجامعۃ النظامیہ شکرولی مہراجگج ہے کھا کہ جس طرح حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سید الانبیاء ہیں اسی طرح ہمارے سرکار غوث اعظم سید الاولیاء ہیں آپ سے بے پناہ کرامات کا ظہور ہوا اور اس کو دیکھ کر بہت سارے لوگوں کو ایمان کی دولت نصیب ہوئی
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے اسیر خطیب البراہین حضرت علامہ مولانا محمد طاہرالقادری نظامی مصباحی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانس کھور کلاں ضلع بستی یوپی نے کہا کہ غوث الاعظم وقت کے عظیم محدث مفسر فقیہ اور صوفی کانام ہے آپ اپنے زمانے میں مرجع العلماء تھے جب آپ وعظ فر ماتے تو درجنوں علماء قلم لے کر آپ کے علمی نکتوں کو تحریر کرتے آپ سے بی پناہ کرامتوں کا صدور ہوا پانی میں ڈوبی ہوئی کشتی کو اپنی درسگاہ میں بیٹھ کا باھر نکال دیا قبر پر ٹھو کر مار کرمردے کو زندہ کر دیا اس طرح کی بہت ساری کرامتوں کا صدور آپ سے ہوا
مولانا نصیب الدین نظامی پرنسپل مدرسہ بیت العلوم بیلی گڑہ نے کھا سیرت مصطفی کو پڑھیں اور اسی کے ساۓ میں اپنی اولاد کی تربیت کریں
اس پر گرام میں مولانا جنید مصباحی مولانا شاہ عالم رضوی ہمدم گورکھپوری نے نعت و منقبت پیش کیے
اس کے علاوہ مولانا محمد رفیق پر نسپل ہریا پنڈت مولانا ڈاکٹر شعیب نظامی مولانا مقیم رضا مولانا محمد علی بسڈیلہ حافظ عرفان نظامی مولانا قسیم الدین نظامی وغیرہ نے شرکت کی
پیرطریقت حضرت علامہ مولانا محمد شفیق نظامی صاحب قبلہ نے آۓ ہوۓ مہمانوں کاشکریہ ادا کیا
پروگرام کااختتام صلاہ وسلام اور حضرت علامہ سعید صاحب کی دعاؤں پر ہوا۔