بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) ریاستی حکومت کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے دیویٰ میلہ پہنچ کر صوفی بزرگ حاجی وارث علی شاہ کی مزار پر چادر چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا مشہور مقدس مقام دیویٰ میلہ ہے ‘رب ہے وہی رام ہے’ کا پیغام دیتا ہے جہاں دنیا بھر سے عقیدت مند اور حاجی وارث علی شاہ کے چاہنے والے بڑی عقیدت کے ساتھ آتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آپسی بھائی چارے اور محبت اور ہم آہنگی کی فضا کا پیغام اس مقام سے پوری دنیا تک جاتا ہے۔ ڈاکٹر دنیش شرما سابق نائب وزیر اعلیٰ،کاخیرمقدم ضلع پنچایت رکن سے تعلق رکھنے والے ضلع پنچایت ممبر اوردیویٰ میلہ کمیٹی کے حکومت کی طرف سے نامزد کردہ رکن محمد احمد شہنشاہ نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر دنیش شرما سابق نائب وزیر اعلیٰ میرے طالبِ علم کے دور کے ساتھی ہیں۔جو مجھے بہت پیار دیتے ہیں اس پرڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ محمد احمد شہنشاہ سے ہمارا پرانا لگاؤ ہے، وہ بہت سماجی شخصیت ہیں اور عام لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔ استقبال کرنے والوں میں وکاس بھون اسٹاف کونسل کے صدر مصطفی خان بھی موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
نہیں رہےشانتی نکیتن کی بنیاد اشوک سنگھ
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)ضلع کی سماجی شخصیت اور ضلع پنچایت کے سابق صدر بڑے بھائی اشوک کمار سنگھ جی کا کل رات اچانک انتقال ہوگیا۔ان کی عمر تقریباً 60 سال تھی۔اشوک سنگھ ریاست کی سیاست کے مضبوط رہنما سابق وزیر و سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ کے بڑے بھائی تھے۔یہ وقت اروند […]
طالب علم کی زندگی بامقصد بننا استاد کے لیے سب سے بڑا انعام ہے
مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)استاد کی زندگی میں ایک خاص اہمیت ہے جو صرف علم دے کر انسان کو انسان بناتا ہے اور زندگی کو زندگی بخشتا ہے۔ استاد کی سب سے بڑی دولت اس کا طالب علم ہے کیونکہ اگر طالب علم کی زندگی بامقصد ہوگی تو یہی استاد کے لیے سب سے بڑا انعام ہے۔ […]
خون عطیہ کیمپ میں جانے سے نہ روک سکی خون عطیہ کرنے والوں کو طوفانی بارش
سید شجاعت حسین رضوی نگرامی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام خون کے عطیہ کیمپ میں جمع ہوئے لوگ بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) سید شجاعت حسین رضوی نگرامی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ایام عزا کے موقع پر خون کے عطیات اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ موسلا دھار بارش کے باوجود خون عطیہ کرنے والوں […]
