بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہ بنکی نے ریزرو پولیس لائن میں پولیس اہلکاروں کے یونیفارم واشنگ سنٹر کا افتتاح کیا ہے۔ واشنگ سینٹر میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے کپڑے دھوئے جائیں گے۔اس واشنگ سینٹر میں ایک وقت میں تقریباً 100 کپڑے دھونے کے لیے تقریباً چار لاکھ مالیت کی واشنگ مشینیں لگائی گئی ہیں۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پولیس لائن میں مختلف برانچوں کا معائنہ کیا۔ اور متعلقہ افراد کو صفائی اور دیگر ضروری ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارتھ، سرکل آفیسر، سٹی اور انسپکٹر آف پولیس وغیرہ موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
معروف شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی کو صدمہ چھوٹے بھائی کا انتقال
معروف شاعر اور ہفت روزہ اخبار "صداۓ بسمل” بارہ بنکی کے مدیر ذکی طارق بارہ بنکوی کے چھوٹے بھائی اور ہمارے چچا محمدآصف انصاری کاعلالت کے باعث انتقال ہوگیاہے۔وہ کافی دنوں سے زیرِ علاج تھے۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔ان کی لاش اب بھی بنارس کے اسپتال میں ہے۔شام تک ان کا جسد خاکی سعادت […]
بارہ بنکی کے قصبہ سعادت گنج میں شاندار والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
بارہ بنکی(پریس ریلیز)قصبہ سعادت گنج میں یک روزہ ڈے نائٹ کیپٹن اخلاق کی صدارت ، مولانا فرمان مظاہری ، محمد اصغر انصاری اور راحت حسین کی نگرانی میں آل انڈیا شاندار والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ جس میں صوبہ اتر پردیش کی ٹیموں کے علاوہ پنجاب کی ٹیم نے حصہ لیکر ٹورنامنٹ میں چار […]
رامسنہی گھاٹ پولیس نے دو اسمگلروں کو 52 گرام غیر قانونی اسمیک کے ساتھ کیا گرفتار
رامسنہی گھاٹ، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بارہ بنکی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ وتس کی ہدایت پر، پولیس اسٹیشن رامسنہی گھاٹ کے انچارج انسپکٹر ونود کمار کی قیادت میں منشیات کے اسمگلروں کو پکڑنے کے لیے۔مخبر کی اطلاع پر ہتھوندھا چوکی کے انچارج آلوک کمار اپنے ساتھی دیوان بندریش، کانسٹیبل سندیپ کمار، سدرشن گنگوارکے ساتھ پہنچ کرکوٹوا […]