گونڈہ

جامعہ مینائیہ گونڈہ میں حضور محدث کبیر کا ورود مسعود

از: محمد نعیم امجدی اسمٰعیلی، جامعہ امیر العلوم مینائیہ گونڈہ

ضیائے مصطفیٰ بن کر ضیاء المصطفیٰ آئے
عطائے کبریا بن کر ضیاء المصطفیٰ آئے

پڑا گلزار چھیٹا تقوئ احمد رضا کا یوں
مکمل پارسا بن کر ضیاء المصطفیٰ آئے

7/ربیع النور شریف 1444ھ مطابق 4/ اکتوبر 2022ء بروز منگل ولی ابن ولی،فقیہ ابن فقیہ، محدث ابن محدث،ممتاز الفقہاء،سلطان الاساتذہ ،رئیس المناظرین، امیر المؤمنین فی الحدیث، خلیفۂ مفتئ اعظم ہند وحضور حافظ ملت ومجاہد ملت، شہزادہ وجانشین حضور صدر الشریعہ نائب قاضی اسلام فی الھند حضور محدث کبیر حضرت علامہ مفتی محمد ضیاء المصطفیٰ قادری رضوی امجدی عزیزی دامت برکاتہم العالیہ بانی و سربراہ جامعہ امجدیہ رضویہ وکلیۃ البنات الامجدیہ گھوسی مئو یوپی کو مدرسہ اشرفیہ بحرالعلوم حاجی پوروا مصرولیہ بنکٹی ضلع شراوستی میں ختمِ بخاری شریف کے پروگرام میں تشریف لے جانا تھا لیکن ناشر مسلک اعلی حضرت جناب ڈاکٹر لائق علی خان صاحب،جانشین محبوب العلماء والمشائخ حضرت جمال مینا شاہ صاحب اور رئیس الاساتذہ حضرت مولانا قاری نثار احمد مینائی مصباحی صاحب کی کوششوں سے ضلع گونڈہ کی مرکزی سنی درسگاہ جامعہ امیر العلوم مینائیہ میں حضور محدث کبیر دام ظلہ العالی نے قدم رنجہ فرمایا۔ تقریباً 11 بجے دن میں جب حضور محدث کبیر دام ظلہ الاقدس کا ورود مسعود ہوا تو ایسا لگا کہ آسمانِ علم و فضل کا سورج زمین پر آگیاہو،جامعہ ہٰذا کے تمام اساتذہ بشمول فقیہ عصر حضرت مفتی محمد امان الرب رضوی صاحب اور طلباء نے پرتپاک استقبال کیا۔حضور محدث کبیر دام ظلہ العالی کی زیارت سے حرارتِ ایمانی میں کئی ڈگری اضافی ہوا۔
سچ کہا ہے کسی نے کہ ولی وہ ہے جسے دیکھ کر خدا یاد آئے یقیناً حضور محدث کبیر دام ظلہ الاقدس کو دیکھنے سے اللہ تعالی کی یاد آتی ہے

دیکھنے والے کہا کرتے ہیں اللہ اللہ
یاد آتا ہے خدا دیکھ کے صورت تیری

کیوں نہ اُنہیں دیکھ کر مومنوں کو چین و سکون اور راحت ملے جس کے بارے میں ابوالفیض حضور حافظ ملت بانی جامعہ اشرفیہ مبارک پور علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جن سے مل کر دل کو فرحت ملتی ہے اور ضیاء المصطفی وہ ہے کہ اس کے تصور سے دل کو فرحت ملتی ہے۔
حضور محدث کبیر حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمہ کے سچے جانشین اور اپنے بزرگوں کے اخلاق کی نوری کرن ہیں ہزار مخالفتوں کے باوجود آپ کی مقبولیت کے سورج کی روشنی دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
نکالی سیکڑوں نہریں کہ پانی کچھ تو کم ہو گا
مگر تیرے دریا کی طغیانی نہیں جاتی

علم و عمل، زہد و تقویٰ، حلم و بردباری اورحق گوئی و بے باکی ، استقامت وتصلب فی الدین کے پیکر جمیل کا نام علامہ ضیاء المصطفیٰ ہے۔نمونۂ اسلاف اور رہنمائے اخلاف ہیں حضور محدثِ کبیر۔ آپ دورِ حاضر میں مسلمانوں کے مذہبی قائد کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اس قرب قیامت کے زمانے میں آپ کی ذات ہمارے لئے سخت تاریک رات میں چراغ کے مثل ہے۔

یہ غنیمت ہے کہ فروزاں ہیں ابھی چند چراغ
اٹھتے ہوئے بازار سے اور کیا چاہتے ہو

اللہ پاک اس ولی بے نظیر اور بزرگوں کی امانتوں کے امین،حجۃ اللہ فی الارضین فاتحِ قلوب المومنین امام احمد رضا رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے کچھاڑ کے ضیغمِ عظیم کے سایۂ رحمت و برکت و شفقت کو چرخ اہل سنن پر تا دیر قائم و دائم فرمائے۔۔۔۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ
4/10/2022

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے