فیروزآباد۔۔پریس ریلیز
01/ اکتوبر بروز سنیچر 2022ء/ کو دارالعلوم رضویہ مصطفویہ میں جلوس محمدی کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی اور صدارت مولانا عین الہدیٰ شاہدی صاحب نے کی۔ ساتھ میں مولانا تنویر القادری، مولانا عرفان رضا مصباحی، حافظ محمد قاری رفیع الدین صاحب، قاری خیرالدین صاحب وغیرہ شریک رہے ۔ان کی قیادت میں اس میٹنگ کی کارروائی شروع ہوئی۔
جس میں سبھی کے اتحاد و اتفاق سے جلوس محمدی کا صدر مولانا عطاء المصطفی کو بنایا گیا ۔واضح ہو کہ
شہر فیروز آباد کے بہت بڑے جلوس کے پیش نظر 5 نائب صدر منتخب کئے گئے ہیں۔جن میں اے جی انٹرنیشنل اسکول کے منیجر اور کئی تنظیموں کے صدر اور سنی علماء کونسل کے آگرہ ضلع کے صدر حافظ محمد ارشد خان رضوی کو بنایا ہیں۔ساتھ ہی مشہور شاعر حافظ جابر رضا امام مسجد وسیم بی، حضرت حافظ ذیشان امام صابرہ مسجد ، شاہی مسجد کے امام حافظ عارف اور واجد نوری متفقہ طور پر نائب صدر منتخب ہوئے۔ اس جلسہ کی سرپرستی کرتے ہوئے مولانا عین الہدی صاحب نے بتایا کہ یہ جلوس 45/ سال سے بڑی آن بان شان سے فیروز آباد میں نکالا جا رہا ہے۔
اور ہر سال دارالعلوم کے علماء اور کمیٹی کی رضامندی سے صدر کا انتخاب ہوتا ہے اور یہی صدر اور کمیٹی جلوس کی قیادت کرتی ہے۔
جلوس محمدی کے صدر مولانا عطاء المصطفیٰ نے سبھی کو کہا کہ ہم آپکی امید پر کھرا اتروں گا۔
جلوس محمدی کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے نائب صدر حافظ محمد ارشد خان رضوی نے بتایا کہ جلوس 9 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوگا۔ صبح 8 بجے دارالعلوم رضویہ مصطفویہ سے شروع ہوگا، جلوس کا راستہ نیشنل ہائی وے، شیتل خاں روڈ، سرکلر روڈ، جھمیہ ٹولہ،شیسگران، صدر بازار، حاجی پورہ تیس فٹا سے ہوتا ہوا دارالعلوم رضویہ مصطفویہ میں ظہر کی نماز سے پہلے اختتام پذیر ہوگا۔
حافظ ارشد خان ضوی نے ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن سے گزارش کی ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی، گڑھوں سے پاک سڑکیں، پانی کے انتظامات اور بجلی کے نظام کو خوش اسلوبی سے نافذ کیا جائے تاکہ اس تہوار پر کسی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس اجلاس میں حافظ عبدالکلام، حافظ راشد، حامد برکاتی، آفتاب عالم ،گٹو بھائی، حافظ طاہر، حافظ عظیم، حافظ وسیم نوری، حافظ عادل رضا، حافظ انور مدرس ،حنیف خاکسار، ظہیر خاکسار سمیت تمام لوگ موجود تھے۔ جلسہ کا اہتمام دارالعلوم کے صدر صلاح الدین صاحب نے کیا جبکہ حافظ وسم رضا نے تمام علمائے کرام کا پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے استقبال اور شکریہ ادا کیا۔



محمد ارشد خان رضوی
نائب صدر جلوس محمدی ضلع فیروزآباد اتر پردیش