بارہ بنکی

شجرکاری کے ساتھ ان کا تحفظ بھی بہت ضروری ہے: آشیش سنگھ

  • انقلابی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اسکول کے احاطے میں پودا لگایا گیا۔

سدھور، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) جمعرات کو ضلع کے ترقیاتی بلاک سدھور کے تحت آدرش انٹر کالج میں ریوولوشنری ہیومن رائٹس یوتھ بریگیڈ اترپردیش تنظیم کے اشتراک سے طلباء کو پودا لگا کر ماحولیات سے آگاہ کیا گیا۔ بچوں سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے ریاستی انچارج آشیش سنگھ (سماجی کارکن) نے کہا کہ درختوں اور پودوں کی کمی کی وجہ سے ماحولیاتی توازن مسلسل بگڑ رہا ہے۔ ماحول کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے۔شری سنگھ نے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم زمین کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا حصہ لیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔
اس موقع پر تنظیم کے عہدیداران نے پھلوں اور ادویاتی پودے لگائے جن میں بنیادی طور پر نیم، امرود اور آم کے پودے شامل تھے۔اسکول کے پرنسپل راجیش کمار یادو نے کہا کہ درختوں کی دھواں دار کٹائی کی وجہ سے ماحولیاتی توازن تیزی سے بگڑ رہا ہے۔اسے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ تنظیم کے صدر انیل کمار "انو” کی قیادت میں ضلع کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم مسلسل چلائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ضلع صدر آشیش یادو (صحافی)، اسسٹنٹ ٹیچر اسلم خان، ارشاد احمد کلرک، متھلیش پرساد، ضلع سکریٹری مجیب احمد، انکت پانڈے، میوا لال، آر کے دھیمان، بلاک انچارج رام پرکاش گپتا اور صحافی انیل کمار موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے