سدھارتھ نگر

دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور میں ماہ ربیع النور کا شاندار استقبال

مرکزی درسگاہ دارلعلوم امام احمد رضا بندیشر پور اسکا بازار سدھارتھ نگر میں ماہ ربیع النور کا چاند نظر آتے ہی ادارہ کے تمام اساتذہ اور بندیشر پور کے تمام مسلمان دارالعلوم کے صحن میں یکجا ہو کر بارگاہ رسالت مآب میں گلہاۓ عقیدت پیش کیئے۔ دارالعلوم کے دو طالب علم متعلم قاری محمد کلیم رضا اور حافظ محمد شعیب رضا نے سامعین و حاضرین کو صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا،سب سے اولی و اعلیٰ ہمارا نبی، کعبے کے بدرالدجی تم پہ کروڑوں درود،مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام کو پڑھوایا موجودین عشق و مستی میں سرشار ہو کر پڑھتےرہے اس کے بعد نعرۂ تکبیر ورسالت کی صداؤں میں دارالعلوم کے بالائی منزل پر پرچم کشائی کی گئی ادارہ کے پرنسپل مشہور زمانہ خطیب حضرت علامہ و مولانا صاحب علی چترویدی کی دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا اس موقع حافظ شاہ عالم رضوی،قاری خان محمد فیضی،مولانا الطاف رضا نیپالی، مولانا نور محمد فیضی، کے علاوہ مولانا سراج الدین علیمی، حافظ حفیظ اللہ،ناظم اعلیٰ شمیم احمد نوری، جناب عبدالرزاق صاحب اور محمد کلیم صاحب وغیرہ بھی موجود رہے۔ اس کے ساتھ ہی بندیشرپور سے متصل موضع ڈومن گڑھ و نوڈہوا میں بھی پہنچ کر دارالعلوم کے طلبہ نے گاؤں کے لوگوں کو یکجا کر صلوٰۃ و سلام پیش کرتے ہوئے ماہ نور کا استقبال کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے