زید پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کی وجہ سے شہر میں واقع پاور ہاؤس سمیت وصی نگر کے کچھ علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں، پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کا باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ وہی بنکر کالونی میں سڑکیں تالاب بن چکی ہیں۔جس کی وجہ سے یہاں کے رہنے والے بلی اور پترے پر عارضی پل بنا کر یہاں سے آنے جانے پر مجبور ہیں۔یہی پل بچوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔کیونکہ چھوٹے بچے پانی میں گر سکتے ہیں۔ علاقہ کے عوام نے آج زید پور کے چیئرمین نمائندے ریاض احمد سے پانی بھرنے کے حوالے سے ملاقات کی، ٹیکس کی شکایت کی اور کچے نالے کو کھودوانے اور پکے نالے کی صفائی کا مطالبہ کیا۔ چیٸرمین نماٸندے ریاض احمدموقع پر پہنچ کر معاٸنہ کیااور جے سی بی مشین سے کچے نالے کی کھوداٸی اپنے سامنے کراٸی۔انہوں نے پکے نالے کی صفاٸی کرانے کی بھی بات کہی۔اس موقع پر سماجی کارکن نظامو مستری، ممبر رام سنگھ، بنواری لال لودھی، شاہ عالم، حاجی جمیل، رئیس، حکیم الدین، جھگڑو، صغیر احمد سمیت کثیر تعدادمیں لوگ موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
مولانا عبد الصمد کی یاد میں قصبہ ردولی میں عظیم الشان مشاعرہ منعقد
کیسے جاتے کسی اور سمتپاؤں میں تیری زنجیر تھی بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) انجمن”شعر سخن”مدرسہ تبلیغ القران کے زیرِ اہتمام مدرسہ ھٰذا کے بانی مولانا عبد الصمد کی یاد میں اسلامیہ انٹر کالج ردولی میں ایک عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت شہیب کوثر ردولوی نے فرمائی نظامت کے فرائض عاصم کاکوروی نے […]
کسی کے بہکاوے میں آئے تو پانچ سال تک ہوگا پچھتاوا
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) اگر کسی بہکاوے یا لالچ میں آۓ تو 5 سال تک وارڈ کے رہائشیوں کو پچھتاوا ہوگا۔ کونسلر کا الیکشن لڑنے کے پیچھے میرا مقصد صرف وارڈ کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نہرو نگر وارڈ نمبر 24 کے کاؤنسلر محمد فیصل ایڈووکیٹ نے کیا۔ فیصل نے کہا کہ […]
بارہ بنکی: سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے مریضوں کا حال جاننے ہسپتال پہنچے اروند کمار گوپ
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ضلع کے تحت ضلع اسپتال کے ٹراما سینٹر آج رام نگر میں بس حادثے میں گھاٸل ہوٸے مریضوں کا حال جاننے کیلٸے پہنچے سماج وادی پارٹی کے سابق کابینہ وزیر اور ریاست کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ،بتاتے چلیں کہ پولیس اسٹیشن رام نگر کے تحت ایک ڈبل ڈیکر بس نیپال […]


