بارہ بنکی

بچہ چوری کی جھوٹی افواہوں پر لوگوں کو بیدار کرنے کی ہدایت

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بچوں کی چوری/گردے نکالنے سے متعلق جھوٹی افواہوں کی وجہ سے دیہی علاقوں میں بزرگوں اور رات کو آنے والے لوگوں پر حملے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جس پر پولیس سپرنٹنڈنٹ بارہ بنکی کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہ بنکی نے اپنے اپنے علاقوں میں میٹنگ کرکے لوگوں کو بیدار کرنے کی ہدایت دی۔ جس کے لیے تمام تھانہ انچارجوں کو اپنے اپنے علاقوں میں بچوں کی چوری/گردے نکالنے سے متعلق جھوٹی افواہوں کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا سیل بارہ بنکی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا (واٹس ایپ گروپ، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب وغیرہ) پر کڑی نظر رکھیں اور سائبر سیل بارہ بنکی کے ذریعے جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ سوشل میڈیا صارفین کے خلاف سخت کارروائی کریں۔بارہ بنکی پولیس ایک ایسے سوشل میڈیا صارف کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کر رہی ہے جو سوشل میڈیا پر بچے کی چوری/گردے نکالنے کے بارے میں فرضی افواہیں پھیلا رہا ہے۔ بچوں کی چوری/گردے نکالنے سے متعلق جھوٹی افواہوں سے گریز کریں اور لوگوں کو اس حوالے سے آگاہ کریں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے