جموں و کشمیر

ہوکر سر بنڈ پر پھیلی بنگ کو پولیس میونسپلٹی اور مقامی نوجوانوں نے تباہ کردیا

  • مقامی آبادی نے عوام پولیس اور میونسپل کارپوریشن کی کاروائی کو سراہا

سرینگر: 11 ستمبر، ہماری آواز: سرینگر کے مضافات میں واقع مشہور و معروف آبی پناہ گاہ جھیل ہوکرسر کے بنڈ پر پھیلی بنگ کو مقامی لوگوں نے پولیس اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کی مدد سے تباہ کردیا. تفصیلات کے مطابق گنڈ حسی بٹ کے ذی شعور طبقے، نوجوانوں اور نونہالوں کے علاوہ پولیس اسٹیشن شالہ ٹینگ و سرینگر میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے منشیات کے خلاف مہم چھیڑتے ہوئے ہوکر سر بنڈ کے تقریباً ایک کلو میٹر پر پھیلی بھنگ کو مشینوں اور دیگر ہتھیاروں سے تہس نہس کردیا. اس مہم میں دس سال سے کمر عمر والے بچوں کی ایک تعداد نے بھی شرکت کرکے بنگ کو برباد کرنے میں اپنا رول ادا کیا. اس موقع پر معروف سماجی کارکن راہی ریاض احمد نے نمائندے کو بتایا کہ بنگ کو تباہ کرنے کا ہدف اور مقصد یہی ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے دور رکھا جائے اور اس لت میں مبتلا نوجوانوں کو چھٹکارا دلائے. مقامی ذی شعور محمد یاسین نے کہا کہ وادی کے اطراف و اکناف میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد منشیات میں مبتلا ہے اور ان کو اس ناسور سے چھٹکارا دلوانا سویل سوسائیٹیز عوامی حلقوں اور انتظامیہ کا اولین فریضہ ہے. انہوں نے ایس ایچ او شالہ ٹینگ، ایس ایم سی وارڈ آفیسر اور مقامی رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بنگ کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کیا. مقامی آبادی منشیات کے خلاف عوام پولیس اور میونسپل کارپوریشن کی کاروائی کو سراہتے ہوئے ان کے جذبہ انسانیت کو سلام پیش کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے