بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) کسان لیڈر شعیب راعین نے پیر بٹاون میں کسان دفتر سے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے بڑے قافلے کے ساتھ عیدگاہ میدان سے شوگر انسٹی ٹیوٹ پہنچ کر پرانے کسان ساتھی انن داتا کسان یونین کے نو منتخب ریاستی صدر لال جی یادو کو پھولوں کا ہار پہناکر پرتپاک استقبال کیا۔اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔تمام کسان رہنماؤں نے ایک دوسرے کو ڈھیروں مٹھائیاں پیش کیں۔
اس موقع پر کسان یونین کے تمام قائدین کے ہمراہ میڈیا انچارج ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر شاہد خان، سہیل احمد انصاری، اجے اوستھی، دیش دیپک تیواری ایڈووکیٹ، فیصل ملک، آفتاب انصاری، سیٹھی چوہدری، شکیل سنگر، رفیق سلمانی، نصیر عالم، رضوان پھتو، سیف راعین، کیف راعین، عثمان راعین، محمد شہیم، اشرف علی، اسلم، عبداللہ رضوان، ماجد، منا، جانو، وجے اور تمام تنظیم کے کسان رہنماؤں نے ان کا استقبال ہاروں اور پھولوں سے کیا اور ایک دوسرے کو ڈھیروں مٹھائیاں تقسیم کی۔

