بین الاقوامی

ورلڈ اسلامک مشن لندن کے سکریٹری مولانا شاہد رضا نعیمی کا انتقال، علمی حلقوں میں سوگ کی لہر

جامعہ نعیمیہ مرادآباد کے قابل فخر فرزند ، علامہ شاہد رضا نعیمی (مقیم حال برطانیہ) جہان فانی سے رخصت ہوئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

علامہ شاہد رضا نعیمی بھاگل پور انڈیا کے رہائشی تھے۔آپ کے والد گرامی عمدہ المحققین مفتی حبیب اللہ نعیمی علیہ الرحمہ صدرالافاضل کے نام ور شاگرد اور جامعہ نعیمیہ کے شیخ الحدیث اور صدر مدرس رہے ہیں۔جامعہ نعیمیہ سے فراغت کے کچھ سال بعد ہی آپ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے اور گذشتہ کئی دہائیوں سے وہیں مقیم تھے۔اعلی درجے کے خطیب تھے۔والد گرامی مفتی حبیب اللہ نعیمی کا مجموعہ فتاوی "حبیب الفتاوی” کی اشاعت آپ کا یادگار کارنامہ ہے۔اللہ رب العزت آپ کی دینی وعلمی خدمات کو قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شریک غم
غلام مصطفےٰ نعیمی
مدیر اعلیٰ سوادِ اعظم دہلی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے