بریلی

امداد القاری بشرح صحیح البخاری جلد سوم اور بخاری شریف کی پہلی اور آخری حدیث کی شرح بنام امداد افتتاح و ختم بخاری شریف جلد ہی منظر عام پر

الحمدللہ! آج یہ خبر دیتے ہوئے بڑی مسرت و شادمانی ہو رہی ہے کہ  آنے والے عرس رضوی کے مبارک موقع پر استاذ العلما جامع معقولات و منقولات حضرت علامہ مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی(صدر المدرسین و شیخ الحدیث جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف)کی عمدہ علمی و تحقیقی کاوش  امداد القاری بشرح صحیح البخاری جلد سوم اور بخاری شریف کی پہلی اور آخری حدیث کی شرح بنام امداد افتتاح و ختم بخاری شریف منظر عام پر آرہی ہیں- جن  کا ممبر اعلی حضرت سے رسم اجرا ہوگا۔ان شاءاللہ عزوجل۔
لہذا علمائے کرام و طلبہ مدارس اہل سنت  سے گزارش  ہے کہ بموقع عرس اعلی حضرت ان کتابوں کو آپ خریدیں ، مطالعہ کریں،دوسروں کو شوق دلائیں۔
اللہ رب العزت جل جلالہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے  حضرت مفتی محمد عاقل رضوی مد ظلہ العالی کو عمر خضر عطا فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔

شائع کردہ: محمد نفیس القادری امجدی
مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔
صدر المدرسین جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیا معافی،مرادآباد۔یوپی۔الہند

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے