رام نگر،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)بارہ بنکی کے رام نگر علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک ٹرک کے ڈبل ٹیکر بس سے ٹکراجانے کے سبب چار مسافروں کی موت اور 20سے زیادہ زخمی ہوگٸے۔ پولیس ذراٸع نے بتایا کہ نیپال سے گوا جارہی ڈبل ٹیکربس رام نگر علاقہ میں پنچرہوگٸی۔ڈراٸیورٹاٸربدلنے لگااور کچھ مسافر اتر کرچلنے لگے۔اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے بس کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔اس حادثے میں4مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگٸی جبکہ 20سے زاٸد زخمی ہوگٸے۔زخمیوں کو ضلع اسپتال لےجایا گیا،جہاں دو کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں لکھنٶ کے ٹراما سینٹربھیج دیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں تقریباً80مسافر سوار تھے۔بتایاجاتا ہےکہ سبھی کا تعلق نیپال سےہے،جو مزدوری کیلۓ گوا جارہے تھے۔مسافروں کو محفوظ افراداورمعمولی زخمیوں کوابتداٸی طبی امداد کے بعد واپس نیپال بھیجنے کے انتظامات کٸے جارہے ہیں۔
متعلقہ مضامین
مقدس کتاب و خلفاے راشدین کے گستاخ ملعون وسیم رضوی کو سخت سے سخت سزا دی جاۓ: ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج بارہ بنکی: 18 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز)اللہ سبحانہ و تعالی کی کتاب، اللہ کے پاک کلام پہ انگلی اٹھا کر ، قرآن پاک کی 26 آیتوں کو منسوخ کرنے کے لئے باقاعدہ سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے بدنام زمانہ ملت فروش یہودیوں کے ایجنٹ وسیم رضوی نے ساری حدیں توڑ دی۔بزمِ ایوانِ […]
اتر پردیش اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم نے 73 سیلاب سے متاثر غریب مسلم خواتین میں اشیاء خوردنی کے پیکٹ تقسیم کئے
اتر پردیش اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم نے 73 سیلاب سے متاثر غریب مسلم خواتین میں اشیاء خوردنی کے پیکٹ تقسیم کئے
ہفت روزہ "صدائے بسمل” بارہ بنکی کے ایڈیٹر اور انٹر نیشنل شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی کوصدمہ!
والدہ ماجدہ کا طویل علالت کے بعد انتقال سعادت گنج ،بارہ بنکی (پریس ریلیز)اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صدائے بسمل” کے ایڈیٹر اور انٹر نیشنل شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی کو زبردست صدمہ پہنچا ہے آج رات 12.28 پر ان کی والدہ ماجدہ کاطویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ […]

