زیدپور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)تھانہ کوتوالی زید پور پولیس کو صحافی کے کیمرے پر اعتراض کیوں؟ حالانکہ یہ مانا جاتا ہے کہ پولیس صرف عوامی خدمت اور حفاظت کے لیے ہے، لیکن کوتوالی زید پور میں تعینات کچھ پولیس والے اس معاملے پر شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں۔ یہ سارا معاملہ کوتوالی زید پور کا ہے جہاں ہندی روزنامہ "دی سوارڈ آف انڈیا”کےضلع نامہ نگار امام الدین گٸے ہوٸے تھے۔تبھی ان کے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا، جب صحافی امام الدین اپنے موبائل فون کے ذریعے خبروں کی اپ ڈیٹ دے رہے تھے، کہ تبھی زید پور کوتوالی میں تعینات پولیس اہلکار ان سے موبائل جیب میں رکھنے کو کہتے ہیں، جب صحافی اپنا تعارف کراتے ہیں تو پولیس والے اپنا پولیسانہ رویہ دکھانے لگتے ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ اعتراض صحافی کے موبائل پر نہیں کیمرے پر ہے لیکن جب کوتوالی میں سب کچھ قانونی طور پرہو رہا ہے تو پھر صحافی کے کیمرے سے کیوں ڈرتے ہو؟ موبائل کو جیب میں رکھنے پر اتنا زور کیوں دیا جا رہا ہے؟ زید پور پولس کا یہ رویہ کئی ایسے سوالات کو جنم دے رہا ہے جو پولیس کی شبیہ کو داغدار کر رہا ہے۔اب کیا صحافیوں کو اپنا کام صرف پولیس کی اجازت سے کرنا ہوگا؟پولیس اہلکار خود تھانہ کوتوالی آفس میں ڈیوٹی پر بیٹھتے ہیں اور صحافیوں کو کام کرنے کے لیے ان سے اجازت لینی پڑتی ہے، اسے آپ کیا کہیں گے۔
متعلقہ مضامین
سعادت گنج کے سابق پردھان الحاج سیٹھ مشتاق احمد کے انتقال پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد
الحاج سیٹھ مشتاق احمد صاحب کے انتقال سے ہمارے گاؤں نے ایک نایاب شخصیت کھو دی ہے:الحاج بدرالدجٰی انصاری سعادت گنج،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) بزمِ ایوانِ غزل کی جانب سے آج فیضان العلوم انٹر کالج میں ضلع کے ایک بہت ہی فعال عوامی خدمت گار، ادب دوست اور سعادت گنج کےسابق گرام پردھان الحاج سیٹھ […]
قرآن مجید کی تلاوت کرنا باعث برکت اور ثواب ہے۔ قاری شبیر رضا نوری
شبیر احمد نظامیمہراج گنج/فتح پور بارہ بنکیہماری آواز مسعودیہ جامع مسجد وارث نگر فتح پور بارہ بنکی یوپی میں کل بعد نماز عشاء ایک محفل جشن تراویح بتکمیل قرآن پاک حافظ محمد راشد رضا متعلم مدرسہ رضویہ غوث العلوم وارث نگر کے مکمل سنانے پر منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز حافظ محمد سلمان رضا نوری […]
معروف شاعر طارق انصاری کا انتقالِ پر ملال، علم و ادب کے ایک باب کا اختتام
سعادت گنج،(بارہ بنکی) قصبہ سعادت گنج کی ایک بہت ہی عظیم، نامور علمی اور ادبی شخصیت محترم طارق انصاری صاحب کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ( انا للہ و انا الیہ راجعون ) اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے، ( آمین )مرحوم طارق انصاری صاحب کی […]

