ممبئی۔۲۴؍ اگست: (پریس ریلیز) عالمی شہریت یافتہ، اسلامی اسکالر، صوفی کارواں کے روح رواں، ادارہ علم وہنر فائونڈیشن کے چیئرمین جناب مفتی منظور ضیائی نے عام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ شان رسالت میں گستاخی سے متعلق ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ہرگز شیئر نہ کریں، یہ حرکت بھی گستاخی کے زمرے میں آتی ہے۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی قطعی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر بھر کے ائمہ کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ ’’گستاخی پر مبنی ویڈیوز‘‘ کے تعلق سے مسلمانوںمیں بیداری پیدا کریں اور ان کو اس بات کی تلقین کریں کہ وہ اس طرح کی ویڈیوز کو شیئر کرنے سے کلی طور پر باز رہیں۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ شان رسالتﷺ میں گستاخی پر مسلمانوں کا برہم ہونا بالکل جائز ہے لیکن ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے جذبات واحساسات کا شرعی حدودوقیودمیں رہ کر مظاہرہ کریں اور ہرگز کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے گستاخوں کی حوصلہ افزائی ہو یافتنہ پروروں کو مسلمانوں کے خلاف کسی بھی قسم کی شرپسندی کا موقع ملے۔ انہوں نے اخیر میں اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ مسلمانوں نے اب تک بے پناہ صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے جو اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس طرح کی مذموم حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے ۔
متعلقہ مضامین
خانقاہ قادریہ چشتیہ عثمانیہ یارعلویہ شاستری نگر بھانڈوپ ممبئی میں عرس شعیب الاولیاء اختتام پزیر
خانقاہ قادریہ چشتیہ عثمانیہ یارعلویہ شاستری نگر بھانڈوپ ممبئی میں عرس شعیب الاولیاء اختتام پزیر
محفل صبح بہاراں و زیارت موئے مبارک کا کیا گیا انعقاد
مالیگاؤں: اظہار محبت رسول صلی الله عليه وسلم مہم کے تحت جیلانی مشن اور ادارہ اصحاب صفہ کے زیر اہتمام شب ولادت مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی مناسبت سے مسجد اہل سنت حجن خیرالنساء، رضا پورہ گولڈن نگر (مالیگاؤں) میں رات بارہ بج کر بارہ منٹ تا نماز فجر محفل صبح بہاراں کا […]
آستانہ عالیہ قطب کوکن حضور مخدوم مہائمی پر درود پاک سے سجے ہوئے طغروں کی نمائش
ممبئی درود شریف بابرکت سرمایہ ہے جو اہل ایمان کے قلب و سکون کا باعث ہےاس سال 2024 نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کو 1499سال ہوئے ہیں آنے والے 2025میں محسن انسانیت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آمد کو 15سو سال ہو جائیں گے جو عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم […]