- ہلاک سیاحوں میں سے 3 کولمبیا اور 1 کا تعلق پیرو سے تھا۔
لیما(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں وین حادثے کے نتیجے میں 4 سیاح ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسافر وین پیرو کے سیاحتی مقام ماچوپچو کے قریب کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں4 سیاح ہلاک اور 16زخمی ہو گئے۔ ہلاک سیاحوں میں سے 3 کولمبیا اور 1 کا تعلق پیرو سے تھا۔حادثے کے زخمیوں میں 4 فرانسیسی، 2 یونانی، 2 اسرائیلی، 2 کینیڈین، 2 ارجنٹائن، 2 پیرو، 1 ڈچ اور 1 ہسپانوی شامل ہیں۔