بارہ بنکی

بارہ بنکی: ایم۔ایل۔اے۔ نے سنی فریادیوں کی فریاد

مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ} انصاری) ہر ہفتہ کی طرح اس ہفتہ کو بھی رام نگر کے ایم ایل اے فرید محفوظ قدوائی نے اپنی آبائی رہائش گاہ گاؤں مسولی میں موجود رہ کر فریادیوں کے مسائل سنے۔علاقہ کے لوگوں نے زمین، تھانے سے متعلق مسائل کو رکھا اور بیماری کے علاج کے لیے مدد کی مانگ ایم ایل اے رام نگر کے سامنے رکھی۔ایم ایل اے فرید محفوظ قدوائی نے فریادیوں کے طرف سے اٹھائے گئے مسائل کے سلسلے میں فوری طور پر متعلقہ افسران سے فون پر بات کی اور ان لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔بیماروں کے علاج کے لیے مناسب رقم دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔اس کے علاوہ رام نگرعلاقے میں تیندوے کے دیکھے جانے کی خبر سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، قدوائی نے ڈی ایف او بارہ بنکی سے فون پر بات کی اور فوری مناسب کارروائی کی ہدایت دی۔اس موقع پر فیضان قدوائی،اکھلیش یادو، ذوہیب قدوائی،محمد جان،اسماعیل شاہ کے علاوہ کئی علاقائی لوگ بھی موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے