سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)فیضان العلوم انٹر کالج(ایف۔یو) انوپ گنج میں 75ویں یومِ جشن آزادی "آزادی کا امرت مہوتسو” کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گٸی۔اس موقع پر کالج کے منیجر سیٹھ حاجی محمد عرفان انصاری صاحب نے کہا کہ ہمیں ملک کے مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیۓکہ انہوں نے اس ملک کو آزاد کرانے کیلۓ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ہم ان کے آگے سر جھکاتے ہوئے ملک کے اتحاد،سالمیت،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھاٸی چارے کو برقرار رکھنے کا عزم کریں۔ یہ اس ملک کی آزادی میں شامل ہمارے اسلاف کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ہمیں مہاتما گاندھی،پنڈت جواہر لعل نہرو،مولانا ابوالکلام آزاد،سردار بھگت سنگھ جیسے سچے محب وطن لوگوں کے دکھاۓ ہوۓ راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشاٸی کے پروگرام میں حکومت کی طرف سے دی گٸی ہدایات کو ذہن میں رکھتے ہوۓ سماجی دوری پر عمل کرتے ہوۓ پروگرام کو مکمل کیا گیا۔75ویں یومِ آزادی کے مبارک موقع پر پرچم کشاٸی میں سیٹھ حاجی محمد عرفان انصاری صاحب کے ساتھ مولانا غفران قاسمی صاحب،مولانا عمرممتازصاحب،سیٹھ ارشاد انصاری صاحب،رسول احمد صاحب، کلام اسپوٹر صاحب، حاجی زبیر صاحب، حافظ جمال صاحب، حاجی جنید صاحب، حاجی جمال صاحب،محمد صابر صاحب سابق(پردھان) انوپ گنج ،حذیفہ محفوظ صاحب،فیضان صاحب ،حارث شوکت صاحب نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں کالج کے منیجر سیٹھ حاجی محمدعرفان انصاری صاحب نےکالج کے بورڈ کے امتحان 2022 کے امتحانی نتائج سے بہت خوش ہوۓ اور انہوں نے بچوں کو مزید امتحان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس کے ساتھ ساتھ کالج کے پرنسپل شارق علی صاحب وپردیپ کمارنے بچوں کو بورڈ کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی۔
متعلقہ مضامین
آیوشمان کارڈ کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے گرام پردھانوں کے ساتھ میٹنگ
مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) آیوشمان کارڈ کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے لیبر انفورسمنٹ آفیسر اوم پرکاش موریہ نے جمعہ کو بلاک آڈیٹوریم میں گرام پردھانوں کے ساتھ میٹنگ کر آیوشمان کارڈ بنوانے میں تعاون کی اپیل کی، انہوں نے عوام کے نمائندوں کو محکمہ لیبر انفورسمنٹ آفیسر اوم پرکاش موریہ کی جانب سے چلائی […]
بارہ بنکی: آئیڈیل انٹر کالج میں یوم اساتذہ جوش و خروش سے منایا گیا
بارہ بنکی: آئیڈیل انٹر کالج میں یوم اساتذہ جوش و خروش سے منایا گیا
بارہ بنکی: زیدپور کے ابوالحسن نے 98.90 فی صد کے ساتھ ایم۔بی۔بی۔ایس۔ کی سیٹ حاصل کی
زیدپور، بارہ بنکی | (ابوشحمہ انصاری) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے بدھ کو میڈیکل داخلہ امتحان NEET UG 2022 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اس بار بارہ بنکی کے ابوالحسن نے NEET میں 98.90 فیصد کے ساتھ 8126 واں زمرہ رینک حاصل کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ17سالہ ابوالحسن ای ٹی وی اردو […]