مہاراشٹرا

گھرگھر ترنگا : ممبئی میں اسٹیشن سےٹرین تک مفتی ضیائی کی ترنگا یاترا

مہم نے اب تحریک کی شکل اختیار کرلی ہے۔ گھروں سے سڑکوں تک ہر جانب ترنگے ہی ترنگے نظر آرہے ہیں ۔ممبئی میں بھی اس مہم کو ایک نئی شکل میں پیش کیا گیا جب ممتاز صوفی اسکالر اور انٹر نیشنل صوفی کارواں کے سربراہ مفتی منظور ضیائی نے بھایندر ریلوے اسٹیشن سے بائکلہ اسٹیشن تک ترنگا یاترا نکالی اور لوکل ٹرین میں سوار ہوکر نہ صرف حب الوطنی کے نعرے بلند کئے بلکہ مسافروں میں ترنگے بھی تقسیم کئے۔ یہ پروگرام نماز جمعہ کے بعد شروع ہوا تھا ۔جس میں ہندو ،مسلم ، سکھ اورعیسائی بھائی بھائی کے نعرے بلند ہوئے۔ اس بات کا زور دیا گیا کہ ہر کوئی اپنے گھر میں پرچم لہرائے اور جشن آذادی کے اس جشن کو یادگار بنائے۔

  • لوکل ٹرین میں ترنگا یاترا

مفتی ضیائی نے بتایا کہ ہم نے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اس ترنگا ریلی کا اہتمام کیا تھا ۔جس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ برداران وطن کو اس بات کو احساس ہو کہ مسلمان بھی نہ صرف ہر گھر ترنگا کے ساتھ ہیں بلکہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دادر ریلوے اسٹیشن پر اس ترنگا یاترا کو بہت کامیابی ملی۔لوگوں نے پسند کیا اور ریلی میں شامل ہوکر نعرے بلند کئے۔ہر کسی کے لیے یہ انوکھا تجربہ تھا کہ لوکل ٹرین میں سفر کے دوران حب الوطنی کے گیت گونج رہے تھے اور ہر کوئی قومی جذبے سے سر شار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترنگا ہماری شان ہے۔ یہ ہمارے ہاتھوں میں رہے لیکن اس کا عکس ہمارے کردار اور زندگی میں بھی نظر آنا ضروری ہے۔اس کو ہاتھوں میں اٹھانے کا مقصد اور پیغام یہ ہے کہ یہ ترنگا کل بھی اونچا تھا،آج بھی اونچا ہے اور کل بھی اونچا رہے گا۔ ہم نہ صرف مہاراشٹر بلکہ ہندوستان کے کونے کونے میں ترنگا پہنچانے کاعزم کیا تھا
الحمدللہ ابتک74500 ترنگا بانٹ چکا ہوں ۔۔
پلیٹ فارم پر ترنگا یاترا کی قیادت کرتے ہوئے مفتی ضیائی

ممبئی میں بھی ہر گھر ترنگا کی مہم نے اب جشن آزادی کے قریب آنے کے سبب زبردست زور پکڑ لیا ہے ۔ مفتی ضیائی نے کہا کہ ہم ہر کسی میں بیداری پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ 75واں یوم آزادی کا جشن یادگار رہے ۔اس سے قبل مفتی ضیائی نے کہا تھا کہ جشن آزادی ایک ایسا موقع ہے جب ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو نہ صرف یاد کرسکتے ہیں بلکہ ملک کو ان کے بارے میں ایک بار پھر متعارف کراسکتے ہیں ۔

اس کے لیے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کرسکتے ہیں۔ چونکہ آجکل اپنی بات کو بتانا اور منوانا پڑتا ہے اس لیے ہمیں اپنی ہر خوشی اور سرگرمیوں کو ملک کے سامنے کسی نہ کسی صورت میں پیش کرنا چاہیے۔ اس سے ایک بڑے طبقے کی غلط فہمی دور ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔
مفتی منظور ضیائی نے کہا کہ ہم کسی سیاست کا حصہ نہیں بہیں اور ہمارا مقصد اور نیت صرف اورصرف ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اضافے کی ہے۔ ملک کی ترقی میں ہم سب کی ترقی ہے ۔بات ترنگے کی کرتے ہیں تو اس میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ہم اس کو کیسے بھول سکتے ہیں کہ آزادی کی جنگ میں علما اور مسلم رہنماوں نے اسی ترنگے کی عظمت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کی تھیں۔ اس کا احترام اور وقار سب سے اولین ہے۔

  • جھنڈا اونچا رہے ہمارا

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پھچلے ماہ ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے لوگوں سے ‘ہر گھر ترنگا’ تحریک میں بڑی تعداد میں شامل ہونے کی اپیل کیتھی۔ اس دوران پی ایم مودی نے ان لوگوں کی ہمت اور کوششوں کو بھی یاد کیا تھا۔جنہوں نے آزاد ہندوستان میں ملک کی آزادی اور ترنگا لہرانے کا خواب دیکھا تھا۔ پی ایم مودی نے ‘ہر گھر ترنگا’ تحریک کے تحت 13 سے 15 اگست تک ترنگا لہرانے کی اپیل کی تھی ۔اس کے لیے مفتی منظور ضیائی کوپوری ریاست کے مدارس ، درگاہوں اور خانقاوں تک لے جانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

ایک ذمہ داری ہے جسے نبھا رہا ہوں ۔ مفتی ضیائی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے