مہاراشٹرا

اورنگ آباد: مسجد امام اختر رضا میں ”فضائل اہل بیت و صحابہ کانفرنس“ کا شان دار انعقاد

بروز منگل ، 9 / اگست کو یوم عاشورا کی مناسبت سے، جماعت رضاے مصطفٰی، اورنگ آباد کی جانب سے ”مسجد امام اختر رضا“، الہلال کالونی ، اورنگ آباد میں جشن اہل بیت و صحابہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔

اس پروگرام میں شہر کے کئی علما و سادات موجود تھے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مفتی انصار احمد مصباحی صاحب (امام مسجد امام اختر رضا) اہل بیت اور صحابہ کے درمیان آپسی محبت و ادب و احترام کو دلائل سے اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

اور امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ ایسے مقررین کی تقاریر سننے سے گریز کریں جس میں من گھڑت روایات بیان کرکے صحابہ کرام باالخصوص امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو نشانہ بنایا جاتا ہو لہذا علم حاصل کریں صحیح اور مستند کتابوں کا مطالعہ کریں جس سے حق و باطل میں تمیز کر سکیں ۔۔

مداح رسول ﷺ جناب محمد حسان رضا تحسینی ، جناب عبد الرزاق کھتری اور عبد الحامد نوری صاحبان نے منظوم ہدیہ عقیدت پیش کی؛ جب کہ حضرت حافظ و قاری محمد شہنشاہ رضوی صاحب (مؤذن مسجد امام اختر رضا ) کی تلاوت کلام اللہ سے محفل کا آغاز ہوا۔ مختصر محفل درود اور ختم قادریہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک کے اہم ذمے داران اور عوام اہل سنت کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کانفرنس میں خلیفہ حضور غیاث ملت، حضرت سید بابر علی قادری رضوی صاحب (رکن جماعت رضاے مصطفٰی، اورنگ آباد) ، حضرت قاری حکیم سید منور علی قادری صاحب ، حضرت مولانا شعیب رضا سراجی صاحب (خطیب و امام مسجد سید الشہداء امیر حمزہ، سعیدہ کالونی ، اورنگ آباد) ، حضرت حافظ و قاری سلیم رضوی صاحب (خطیب و امام مسجد عبد الستار، کٹ کٹ گیٹ ، اورنگ آباد) ، حضرت حافظ و قاری محمد انیس رضوی صاحب (نائب امام مسجد امام اختر رضا) ، حضرت حافظ و قاری سید انظار رضا اشرفی صاحب (امام چھوٹی مسجد، بیگم پورہ) اور دار العلوم رضاے مصطفی ، اورنگ آباد کے طلبہ موجود تھے۔

من جناب
جماعت رضاے مصطفیٰ، شاخ اورنگ آباد ، مہاراشٹرا، بھارت

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے