کراچی
الحمدللہ دنیائے اہل سنت کو یہ مژدہ جانفزا سن کر مسرت ہو گی کہ جہاد بالقلم کے محاذ پر قادیانیت کے رد اور ختم نبوت کے تحفظ میں اپنے اشہب قلم کی جولانیاں دکھانے والے مجاہد محقق اہل سنت محمد ثاقب رضا قادری رضوی زید مجدہ 18/محرم الحرام 1444ھ/17/اگست 2022ءکو حرمین شریفین کے سفر سعادت پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں آپ مکۃ المکرمہ میں عمرہ شریف کی سعادت سے بہرہ ور ہوں گے اور مدینۃ المنورۃ میں بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری سے مشرف ہوں گے۔
ایں سعادت بزور بازو نیست
یقیناً قلمی محاذ پر آپ کی خدمات جلیلہ کا یہ ثمرۂ شیریں ہے۔ اہل سنت کے عوام وخواص ہمیشہ ان کے لئے نیک خواہشات کے خواہاں ہیں ۔امید واثق ہے کہ اس سفر سعادت کے بعد آپ کے قلم میں مزید تیزی اور روانی آئے گی اور آپ قادیانیت کے رد اور ختم نبوت کے تحفظ میں مزید فتوحات کی جانب آگے بڑھیں گے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل آپ کے اس سفر سعادت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے ۔ امید ہے کہ آپ اس مبارک سفر میں کعبۃ اللہ میں اور بارگاہِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے دعائیں کریں گے اور مملکت خداداد پاکستان میں اہل سنت کی زبوں حالی کو بھی اپنی دعاؤں میں ضرور مد نظر رکھیں گے۔
آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وذریتہ واولیاء امتہ وعلما ملتہ اجمعین
دعا گو ودعا جو
گدائے کوئے مدینہ شریف
احقر سید صابر حسین شاہ بخاری قادری غفرلہ
برھان شریف ضلع اٹک پنجاب پاکستان
(9/محرم الحرام 1444ھ/8/اگست 2022ء)