دور حاضر میں عصری تعلیم کے بے پناہ فوائد ہیں۔ مولانا کمال احمد نظامی علیمی
عصری علوم کے لیے قوم مسلم کےنونہالوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ مولانا محمد عباس مصباحی ازہری
شبیر احمد نظامی
مہراج گنج، ہماری آواز
گزشتہ روز سی بی ایس سی بورڈ کے نتائج کا اعلان ہوا۔ اعلان ہوتے ہی کامیاب طلباء و ان کے والدین اور سرپرست فرحت و مسرت کے ماحول میں جھومنے لگے۔ رشتہ دار ، دوست و احباب اور اقربا کے مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
مولانا کمال احمد نظامی علیمی استاذ دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کے لیے ترقی کا سب سے اہم اور بنیادی عنصر ہے۔ جو قومیں علم حاصل کرنے میں کمال پیدا کرتے ہوئے اس کی روشنی سے استفادہ کرتی ہیں۔ وہی قومیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر کے دنیا پر کمرانی کے خواب کو شر مند ہ تعبیر کرتی ہیں۔
دور حاضر میں عصری تعلیم کے بے پناہ فوائد ہیں۔ زندگی کے ہر شعبہ جات میں آج عصری تعلیم کی رنگا رنگی نظر آتی ہے۔ قوموں کی قیادت سیاست مدن اور تدبیر منزل جیسے اوصاف عصری تعلیم کے بغیر پیدا نہیں ہو سکتے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے برق رفتار عہد میں عصری تعلیم کے حصول کے بغیر باوقارزندگی گزارنے کا تصور محال سا نظر آتا ہے۔ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جب ہمارا نوجوان جدید عصری تعلیم سے بھی آراستہ ہوگا تو وہ دور حاضر کے مختلف مسائل اور چیلنجز کا نہ صرف سامنا کرے گا۔ بلکہ ان کا سختی سے ڈٹ کر مقابلہ بھی کرسکتا ہے۔ عصری تعلیم سے روز گار اور آمدنی کے ذرائع بھی موصول ہوں گے۔ جس سے غربت ، افلاس اور تنگ دستی جیسے مسلم معاشرے کے مسائل کا خاتمہ ہونے میں بھی مدد ملے گی۔ آج ہمارے سماج کو عالم باعمل اور مفتیان کرام کے ساتھ ساتھ اچھے ڈاکٹرز ،انجینئرز قانون دانوں ،فلاسفرز اور سائنس دانوں کی بھی اشد ضرورت ہے اور یہ سب عصری تعلیم کے حصول کے بغیر ناممکن ہے۔
مولانا محمد عباس مصباحی ازہری استاذ دارالعلوم اہل سنت فیض النبی کپتان گنج بستی نے دور حاضر مسابقاتی دور ہے۔ عصری علوم کے لیے قوم مسلم کےنونہالوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ قوم کے سربرآوردہ حضرات کو چاہیے کہ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آگے آئیں۔ ذہن سازی کے ساتھ عصری علوم کے لیے حوصلہ مند بچوں کی مکمل رہنمائی فرمائیں۔ یاد رہے کہ مدرسہ حنیفہ فیض العلوم اہل سنت کے مؤقر استاذ مولانا اسد اللہ نظامی مصباحی کے فرزند ارجمند اکرام اللہ صدیقی نے CBSE 10th میں 92/ فیصد اور اس بار 12th میں 93.2 فیصد مارکس حاصل کرکے دوسرے بچوں کے لیے بہترین مثال قائم کیا ہے۔
مبارکباد پیش کرنے والوں میں دارالعلوم حنفیہ فیض العلوم اہل سنت کوہر گڈی کے اساتذہ، آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ یونٹ مہراج گنج کے ضلع صدر مولانا غیاث الدین خان نظامی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت معین الاسلام چھتونا، قمر انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر مولانا قمر الدین خان فیضی ناظم اعلیٰ و قاری محمد غیاث الدین خان نوری پرنسپل جامعۃ الصالحات گرلس کالج مغلہا بھگیرتھ، قاری عظیم الدین امجدی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت ظہور الاسلام گوبند پور ، مولانا توحید احمد برکاتی استاذ دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی ، حافظ مظہر علی راعینی استاذ مدرسہ سسواں ، مولانا وصی اللہ رضوی پرنسپل و مولانا محمد عالم گیر نظامی استاذ دارالعلوم اہل سنت عربیہ عزیز العلوم لچھمی پور خرد ، مولانا شیر محمد قادری پرنسپل دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی بیالیس گاؤں ، حافظ محمد بہاؤ الدین مصباحی ناظم اعلیٰ جامعہ اقراء گلشن برکات نسواں ٹھوٹھی باری ، مفتی محفوظ عالم مصباحی کارگزار پرنسپل و مفتی محمد اظہار فیضی، مولانا بلال احمد قادری و مولانا اشتیاق احمد علیمی و حافظ محمد رضوان علیمی اساتذہ دارالعلوم اہل سنت یارعلویہ فیض الرسول نوڈیہواں ، قاری علی احمد خان علیمی استاذ الجامعۃ البرکاتیہ مغلہا ، مولانا برکت حسین مصباحی پرنسپل جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کلہوئی بازار ، حاجی سیف الدجی استاذ جامعہ رضویہ نور العلوم سول لائن مہراج گنج ، حافظ خیرالدین علیمی مہتمم دارالعلوم سلامت العلوم بسہوا ، حافظ امتیاز احمد علیمی استاذ دارالعلوم فیضان العلوم برگدہی ، مولانا محبوب عالم پرنسپل و مولانا نور اللہ قادری استاذ دارالعلوم غوثیہ بیرواں بنکٹواں ، مولانا محمد اشرف نورانی استاذ دارالعلوم حمیدیہ پنیرا خاص ، مفتی محمد صادق مصباحی علیگ و مولانا صدرالدین برکاتی مصباحی و نور محمد مصباحی جامعی اساتذہ مدرسہ عربیہ سعید العلوم یکما ڈپو لچھمی پور ، روزنامہ راشٹریہ سہارا ایڈیشن گورکھپور کے نمائندہ مولانا رمضان امجدی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول پکڑی خرد ، حافظ سمیع اللہ امجدی بانی جامعۃ البنات الضیائیہ پرسونی بزرگ ، مولانا عثمان غنی پرنسپل دارالعلوم نورالعلوم ٹیکر پرسونی ، جمال حیدر خان مہتمم ثناء اللہ ایجوکیشنل اینڈ ٹکنیکل گرلس کالج مڑیلا ، مولانا فرید الدین فیضی پرنسپل دارالعلوم حبیب المدارس سنبرسا ، مولانا محمد امین فیضی بانی و مہتمم جامعہ فاطمۃ الزہراء گرلس کالج ہریا خرد ، مولانا محمد مکرم مصباحی کارگزار پرنسپل و مولانا عبدالکریم عباسی استاذ دارالعلوم اہل سنت تنویرالاسلام امرڈوبھا ، مولانا ضیاء الدین پرنسپل دارالعلوم اہل سنت عباسیہ ضیاء العلوم مٹھورا، مولانا سراج الدین ثقافی پرنسپل مدرسہ عطاء الرسول سسواں بازار ، مولانا عطاء الدین شمسی پرنسپل مدرسہ عربیہ اشاعت العلوم میر شکاری محلہ عظمت نگر سسواں بازار سمیت سینکڑوں علماء و عوام نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات سے نوازا۔