مہراج گنج

مجہنا جامع مسجد میں تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد

شبیر احمد نظامی/ ایم امجدی
مہراج گنج، ہماری آواز

مہراج گنج نگر پالیکا پریشد کے مقامی قصبہ مجہنا میں واقع سنی جامع مسجد میں اتوار کے روز تعلیمی بیداری کے تحت طلباء و طالبات کے درمیان نعتیہ و تقریری انعامی مقابلہ مولانا امام الدین جامعی خطیب و امام سنی جامع مسجد مجہنا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ انعامی مقابلے میں قریب دو درجن طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ نعتیہ انعامی مقابلے میں شعیب احمد ، ثامنہ خاتون، سبو خاتون نے بالترتیب اول دوم سوم پوزیشن حاصل کیا۔ جبکہ تقریری مقابلے میں بالترتیب اشفاق احمد ، ثانیہ خاتون، شاہنہ خاتون نے اول دوم سوم پوزیشن حاصل کیا۔ مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو صدر اعلیٰ اظہار انصاری ، خزانچی شہاب الدین ، قاسم انصاری ، عیسیٰ انصاری ، معین الدین ، مختار احمد کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر التمش، منہاج ، مسیح الدین ، ظہیر ، اسماعیل ، ثقلین ، ابراہیم ، انجم خاتون ، افضل حسین ، نسیم احمد ، آصفہ خاتون ، اشراق احمد ، محمد کیف ، نصیبہ خاتون ، صبا خاتون ، گل افشاں سمیت درجنوں افراد موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے