بین الاقوامی

عدالت نے ایف۔آئی۔اے۔ کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم واپس لے لیا

ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی ایف ائی اے کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم واپس لیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ہائیکورٹ نے حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے 19 جنوری 2022 کو حریم شاہ کو 31 جنوری تک تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔حریم شاہ نے اپنے اٹارنی کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔حریم شاہ کے اٹارنی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پاکستان پہنچتے ہی انکوائری جوائن کریں گی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔عدالت نے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ 8 مارچ کو حریم شاہ کے وکیل نے بتایا کہ وہ ترکی میں زیر علاج ہیں۔ ترکش زبان میں ایک سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا جو درخواستگزار کے وکیل کی سمجھ میں بھی نہیں آرہا تھا۔حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ 15 اپریل تک پاکستان آجائیں گی انکوائری جوائن کریں گی۔ 18 اپریل کو وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ عمرہ کرنے سعودی عرب چلی گئیں ہیں، پاکستان نہیں آئیں۔ حریم شاہ عدالت حکم کے باوجود کیوں ملک واپس نہیں آئیں اس کی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!