انٹرنیشنل گجر مہاسبھا کپوارہ کے ممبران کی شرکت
گوہر خاکی /ہندواڑہ
ماہ رمضان المبارک ایثار و ہمدردی کا مہینہ ہے. جس میں عبادت و ریاضت کا کچھ زیادہ ہی اہتمام کیا جاتا ہیں. اسی مناسبت سے لل دید یوتھ کلب، مانکل یوتھ کلب اور مونہ بل یوتھ کلب نے جشن رمضان پروگرام کے تحت آج یک روزہ مقابلہ حسن نعت و کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا. جس میں اطراف و اکناف سے آئیے ہوئے نعت خواں حضرات نے شرکت کی. اور نعت و مناجات پیش کرنے کی سعادت حاصل کی. پروگرام میں کثیر تعداد میں ذی عزت شہریوں کے علاوہ چیرمین لل دید فاونڈیشن جموں و کشمیر ،صدر ضلع انٹرنیشنل گجر مہاسبا کپوارہ جناب چوہدری اخلاق کالس، کمپنی کمانڈر مونہ بل کاے، چیرمین مانکل یوتھ کلب، چیر مین مونہ بل یوتھ کلب، سرپیچ عالم دین صاحب اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی. اس دوران مقررین نے نوجوانوں میں بڑھتے منشیات کے رجحان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم کے ذی شعور افراد کو اپیل کی ہے کہ وہ نوجوانان ملت کی صحیح تربیت کریں. پروگرام کے آخر پر نعتیہ مقابلے میں حصے لینے والے شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا