گورکھ پور مذہبی گلیاروں سے

6 سالہ محمد زید نے رکھا رمضان کا پہلا روزہ

گورکھ پور: 3 اپریل
رمضان المبارک اپنے فیوض و برکات کے ساتھ سایہ فگن ہو چکا ہے اور اللہ رب العزت کی رحمتوں کے دروازے کھل چکے ہیں۔ گزشتہ دو رمضان کے مقابل اس بار رمضان المبارک کی رونقیں رفتہ رفتہ واپس آرہی ہیں۔ باقاعدہ تراویح کی نمازیں ہورہی ہیں اور سحر و افطار کے وقت چہل پہل حسب دستور ہوتی دکھ رہی ہے۔
ہر سال کی طرح امسال رمضان میں بھی کئی ننھے منھے بچے نئے روزے دار بن رہے ہیں۔ ضلع کے قدیم ترین قصبہ گولا بازار کے وارڈ نمبر 9 رہائشی عالی جناب شمشیر علی کے سب سے چھوٹے صاحب زادے محمد زید سلمہ القوی (6 سال) نے امسال رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھ کر بڑوں کو حیران کردیا، رمضان المبارک کے پہلے دن جہاں کڑکڑاتی دھوپ، سخت گرمی اور شدت پیاس سے بڑوں کا ہلک خشک ہو کر کانٹے ہورہے تھے وہیں محمد زید ابن شمشیر علی نے مسلسل 14 گھنٹے بغیر کھائے پیئے گزار کر اللہ جل شانہ کی خوشنودی حاصل کی۔ واضح ہو کہ یہ ننھے روزے دار شہر گولا بازار کے رجسڑڈ قاضی اور عالمی شہرت یافتہ ویب پورٹل و میگزین ہماری آواز کے بانی و چیف ایڈیٹر مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی کے سب سے چھوٹے بھائی ہیں۔ اللہ جل مجدہ الکریم اس ننھے روزے دار کے اس روزہ کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور عبادت و ریاضت کے اسی ذوق و شوق کے ساتھ لمبی عمر فرمائے۔ آمین

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!