گوہر خاکی /ماور ہندواڑہ/نوجوان نسل کی تربیت اور ان کی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں آج بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ (با اشتراکیت فزیکل ایجوکیشن ونگ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد ماور) نے ایک روزہ ٹریکنگ کم اکسپلور پر کیف پروگرام کا انعقاد کیا. پروگرام کے تحت سکوٹس نے مختلف مقامات سیر کی. واضع رہے کہ اس تفریحی پروگرام میں سیر کے علاوہ سکوٹس کو تاریخی مقامات کے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں. سکوٹس کو علی الصبح ڈسٹرکٹ سیکرٹری جناب نزیر احمد صاحب و ڈی ٹی سی جناب غلام رسول بھٹ صاحب نے ہری جھنڈی دکھا کر موضع ناگرادنار، سربند، بدررہ کالی، راجوار فارسٹ ڈویژن کی اور روانہ کیا. اس قافلے میں 10 طلبہ کے علاوہ دو اساتذہ صاحبان بھی شامل تھے. جن میں ڈی ٹی سی و فزیکل ایجوکیشن ماسٹر بی ایچ ایس ایس قلم آباد. این وائ سی گوہر عزیز قابل ذکر ہے. دن بھر کی سیر کے دوران سب سے پہلے یہ قافلہ قدرتی آبی ذخیرہ سربند پونچھا جہاں ان آبی زخائر کے تحفظ اور ان کی افادیت و اہمیت پر ایک مختصر گفت و شنید ہوئی. اسی طرح دوسرا پڑاؤ فعروف ہندو تیرتھ شری ماتا بدرہ کالی استھاپن پر ڈالا گیا.. جہاں طلبہ (سکوٹس) کو اس مندر کی تاریخی اہمیت اور پلگرمیج ٹورازم کے حوالے سے جانکاری دی گئی. یہاں طلبہ نے لیکچر کے دوران بڑی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا. طلبہ نے بدرہ کالی ہیکنگ اینڈ ٹریکنگ ٹریل کا بھی دورہ کیا. (جس کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹ کے رجوار سرکل نے کیا ہیں) جہاں ان کو اس ٹریکنگ ٹرائل اور اس کے روٹس کے متعلق معلومات فراہم کی گئی. ظہرانے کے بعد قافلے نے واپس قلم آباد کی راہ لی. اس طرح یہ پروگرام خوش اسلوبی سے اپنے اختتام کو پہنچا.
متعلقہ مضامین
کپواڑہ میں ذہنی طور پر معذور شخص کی لاش ملی
کپواڑہ، 30 جنوری (کے۔این۔او۔): شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں چیرکوٹ کے جنگلات کے علاقے ایز گنڈ خمریال سے ذہنی طور پر معذور شخص کی لاش ملی ہے ، ایک عہدیدار نے ہفتے کے روز بتایا۔ ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی — کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ 19 جنوری سے […]
پلوامہ میں دستی بم حملے میں زخمیوں کی تعداد ہوئی 7
پلوامہ/جموں و کشمیر: 2 جنوری (اے۔این۔آئی۔) جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترال بس اسٹینڈ پر عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر دستی بم پھینکے جانے کے بعد مزید پانچ افراد معمولی زخمی ہونے کی اطلاع خبر رساں ایجنسی اے۔این۔آئی۔ نے دی۔اس کے علاوہ، اس واقعہ میں سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع […]
وحدت اُمت میراث نبوت کے عنوان سے شالیمار میں بین المسالک کانفرنس کا انعقاد
علما،خطبا،آئمہ جمعہ وجماعت اور ملی وقومی سطح کی دینی شخصیات نے شرکت کی مجتبٰی علیسرینگر؍؍ مجلس علمائے امامیہ کشمیر کے زیر اہتمام باغ زینب علی آباد شالیمار میں’’ وحدت اُمت میراث نبوت‘‘ کے عنوان سے یک روزہ بین المسالک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملت کے مختلف مسالک ومذاہب سے تعلق والے علما،خطبا،آئمہ جمعہ وجماعت […]

