ممبئی: ہماری آواز (پریس ریلیز) 5جنوری// کسان الائنس مورچہ کی جانب سے کسان مخالف بل کے خلاف ۱۵ جنوری کے مورچہ کو کامیاب بنانے کی غرض سے علاقائی سطح پر ملاقاتوں کے دوران ۵ جنوری کو ويكرولی جماعت اسلامی ہند کے آفس پر میٹنگ رکھی گئی۔تمام تنظیمیں،ہم خیال سنستھاوں،طبقات کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ میں امول مڈامے،راکیش راٹھوڑ،سچن کامبلے، شاکر شیخ، سندیپ یولے،رنجن کیدار، مہیندر سلوے، کامبلے گروجی، سنیل ادسولے، کیڈرك ڈیسوزا، جگتار سنگھ/ ہرمندر سنگھ نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ کسان الائنس مورچہ ۱۵ جنوری کو رانی باغ سے کالا گھوڑا تک مورچہ لے جانے والا ہے اور یہ مورچہ کسانوں کی قیادت میں منعقد ہوگا۔مقررین نے لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مورچے کی کامیابی کے لیے اور مرکزی سرکار کی فسطائی سوچ کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانب سے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کی تاکید کی۔ اس دوران مقررین نے کسانوں پر ہونے والی بربرتا اور نا انصافی کی کڑے الفاظ میں نندا کی۔کسان الائنس مورچہ کی جانب سے ریاض الدین شیخ،عبد الواحد فرنانڈس، یوگیش شندے کے زیرِ نگرانی میٹنگ کا انعقاد کیا تھا۔
متعلقہ مضامین
الفی قرآن کنزالایمان کی مولانا سید قاسم اشرف کی خدمت میں پیشی
ممبئی: ہماری آواز(غلام مصبفیٰ رضوی) 30جنوری کچھوچھہ مقدسہ کے بزرگ مولانا سید قاسم اشرف اشرفی الجیلانی ممبئی تشریف لائے۔ آپ کی خدمت میں قائد ملت الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی کی موجودگی میں الحاج محمد عمران دادانی نے ’’الفی قرآن کنزالایمان‘‘ (مطبوعہ نشانِ اختر ممبئی/نوری مشن مالیگاؤں) پیش کیا۔ اس موقع […]
سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور دعائیں دیں
مسجد یونس مالیگ، مسجد بسم اللہ اور اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کی وزٹ مالیگاؤں: 3مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) اللہ تعالیٰ ان تمام پروجیکٹس کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے- عزم و حوصلہ عطا فرمائے- غیب سے ان مبارک تعمیرات کے مکمل ہونے کا سامان مہیا فرمائے- اس طرح کے دعائیہ کلمات سے گزشتہ روز سربراہ رضا […]
سلسلہ واری "لنگرِ رسول ” کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا
پندرہ سو سالہ جشنِ ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر شہری سطح پر مختلف پروگراموں کے انعقاد کی منصوبہ بندی جاری۔ مالیگاؤں: حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں جو عام لوگوں کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا ہے، بلکہ ایصالِ ثواب کرنے والے کی […]


