سدھارتھ نگر

کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے: قاری عبدالرحمن ضیائی

•دینی، مذہبی، علمی شخصیات کو ایوارڈ تفویض کیا گیا

بڑھنی چافہ/سدھارتھ نگر: 17 مارچ
محمد قمرانجم فیضی

نگر پنچایت بڑھنی چافہ میں واقع شیخ ڈیہہ عرس حضرت بندھو شاہ بابا علیہ الرحمہ کے موقع پر رحمت عالم کانفرنس کا انعقاد بمورخہ 15 مارچ بروز منگل 2022 کو کیا گیا ہے، جس کی صدارت شہزادہ شیر ملت محسن ملت علامہ الشاہ اعجاز احمد کشمیری صاحب قبلہ خطیب و امام ہانڈی والی مسجد نائب صدر جمیعت علماء اہلسنت ممبئی نے فرمائی اور اخیر میں شاندار اور جامع خطاب فرمایا۔نظامت ماہر شعر وادب علامہ غلام غوث ساقی تنویری گوراچوکی نے اپنے عمدہ اشعار سے کئے۔اس کانفرنس کی قیادت متحرک فعال شخصیت حضرت علامہ قاری عبدالرحمن ضیائی صاحب قبلہ گوونڈی نے انجام دی،
تلاوت کلام مجید سے کانفرنس کا آغاز ہوا، بعدہ پیر طریقت خلیفہ حضور تاج ملت حضرت علامہ الشاہ جہانگیرالقادری علیمی صدر تحریک علماء اہلسنت ممبئی نے بہت ہی مفصل و مدلل خطاب فرمایا۔ اس کے بعد
ثنا خوان مصطفیٰ جناب قمر اشرف بھوانی گنج نے اپنے بہتریب لب و لہجے میں نعت پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کئے۔سامعین نے خوب دادو تحسین سے نوازا۔ اور مداح رسول اکرم جناب امیر حمزہ خلیل آبادی نے بھی کلام رضا اپنے مدھ بھری آواز میں پیش کیا۔بعدہ علامہ مفتی سلطان صاحب قبلہ سیوان بہار، نے شاندار خطاب کیا۔اخیر میں علماء کرام، مشائخ عظام کی موجودگی میں متحرک فعال شخصیت علامہ قاری عبدالرحمن ضیائی صاحب قبلہ نے حسینی نوجوان کمیٹی شیخ ڈیہہ، بڑھنی چافہ ضلع سدھارتھ نگر کی جانب سے جامع معقولات و منقولات علامہ الحاج الشاہ غُلام جیلانی فیضی صاحب قبلہ[پرنسپل دارالعلوم انصارالعلوم دھسوا]کو علامہ اعجاز کشمیری کے ہاتھوں سے آپ کی شاندار دینی، علمی، مذہبی تدریسی خدمات کے اعتراف میں "حضرت مفتی اعظم ہند ایوارڈ، مشہور صحافی مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی [چیف ایڈیٹر مجلہ جام میر بلگرام شریف] کی صحافتی و قلمی خدمات کے اعتراف میں "حضرت شعیب الاولیاء ایوارڈ” اور عالم با عمل حضرت علامہ مولانا محمد علی واحدی صاحب قبلہ نہایت زمہ داری سے تدریسی خدمات کے اعتراف میں "حضرت شیر ملت ایوارڈ” سے نوازا گیا۔جب کہ سیاست میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر جناب اکبر علی خان پردھان کو حضرت علامہ فضل حق خیر آبادی، و جناب شیخ محمد اقبال بابا کو "حضرت بندھو شاہ بابا ایوارڈ "دیا گیا۔ رحمت عالم کانفرنس میں موجود سبھی علماء کرام نے ڈھیروں دعاؤں و نیک خواہشات سے نوازا ۔ ماہر شعر و سخن حضرت قاری عبدالرحمن ضیائی صاحب قبلہ نے کہا یہ پیش رفت بہت اہم اور انوکھی پہل ہے۔یقیناََ دینی، ادبی ،علمی،سیاسی، تدریسی خدمات انجام دینے والوں کی موجودہ دور میں حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔اور حسینی نوجوان کمیٹی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔مبارکبادیوں کا سلسلہ تادم تحریر جاری ہے ۔خصوصیت کے ساتھ علامہ مفتی اسرار احمد فیضی واحدی گونڈہ، علامہ فیاض احمد خان مصباحی بلرامپور، مفتی ضیاءالحق فیض آباد،علامہ بلال نظامی رتلام ،علامہ صدام حسین مصباحی، مولانا عارف القادری واحدی اتراکھنڈ، علامہ عبدالرشید مصباحی گونڈہ، پیر سید شمیم انجم عثمانی سدھارتھ نگر ، علامہ محمد عثمان علیمی اٹوا، علامہ تاج محمد واحدی گائیڈیہہ، مولانا نسیم ثقافی شیخ ڈیہہ، علامہ محمد توفیق اعظمی ممبئی، علامہ ارشد علیمی علیگ دھسوا، علامہ صوفی عبدالرحمن مصباحی جمالڈیہہ، علامہ ذاکر حسین فیضی جمالڈیہہ، علامہ رجب علی فیضی، علامہ حیدر علی، مولانا نظام الدین فیضی، مولانا نسیم مشاہدی بڑھنی، ماسٹر خلیل احمد بڑھنی ،علامہ صابرعلی علیمی،ڈاکٹر قائم الاعظمی علیگ، کے اسماء قابل ذکر ہیں، جب کہ اس کانفرنس میں سیاسی شخصیات جناب اکبر علی پردھان، جناب مظفر حسین، جناب الیاس پردھان وغیرہ موجود تھے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!