دارالعلوم اہلسنت حشمت العلوم گائیڈیہہ چمرو پور ضلع بلرامپور میں آج پیغام اعلی حضرت کانفرنس و جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا جائے گا۔جس کی سرپرستی نبیرہ مظہر اعلی حضرت، جانشین شیر بیشہ اہلسنّت حضرت علامہ الشاہ محمد شایان رضا خان سجادہ نشین خانقاہ جلالیہ مشہوردیہ ڈوکم امیا شریف ضلع سدھارتھ نگر فرمائیں گے نیز
جس کی صدارت حضرت علامہ مولانا محمد وارث علی نوری صاحب قبلہ، نظامت حضرت علامہ مولانا امیر الدین شیرانی صاحب بلرامپوری اور تلاوت حضرت حافظ و قاری محمد مشاہد رضا استاذ ادارہ ھذا فرمائیں گے،
جس میں بحیثیتِ مقرر مناظر اہلسنت ممتازالفقہاء علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد مسیح الدین حشمتی شیخ الحدیث جامعہ غوثیہ عربی کالج اترولہ ضلع بلرامپور، خطیب اہلسنت، خلیفہ طاہرملت حضرت علامہ محمد اسرار احمد فیضی واحدی پرنسپل دارالعلوم حشمت العلوم گائیڈیہہ، عمدۃ الواعظین حضرت علامہ مولانا محمدعلی رضا نظامی بستی تشریف آوری ہوگی، نیز نعت پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کے لئے واصف کون و مکاں جناب شکیل نظامی بستوی، واصف رسول اکرم جناب غلام احمد رضا بلرامپوری، مداح حبیب داور جناب سہیل جعفرآبادی، نعت خوان رسول جناب عبدالمصطفی کی تشریف آوری ہوگی ،ان تمام علماء کرام کے علاوہ حضرت علامہ سیدعبدالصبور مہدیہ، علامہ رفیق مشاہدی، علامہ طیب علی مشاہدی، حضرت حافظ و قاری محمد شعبان علی، وغیرہ پیغام اعلی حضرت کانفرنس میں شریک ہوں گے۔۔
