بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات 2022 مورخہ 10 فروری سے 7 مارچ کے درمیان اختتام پزیر ہو چکے ہیں۔ اب انتظار ہے تو بس کل 10 مارچ کا جہاں نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ بات تو بالکل درست ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے یہ کل ہی پتہ چلے گا۔ مگر نیوز ایجنسیوں نے اپنے اپنے حساب سے اندازہ لگا کر ایگزٹ پول سامنے لاتے ہوئے نتیجوں کے اعلان کو مزید دل چسپ بنا دیا ہے۔ اسی کے پیش نظر آپ کے محبوب پورٹل ہماری آواز نے بھی سیاسی ماہرین کے مشورے کے بعد اپنا ایگزٹ پول سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو درج ذیل ہے۔۔۔۔
پارٹی | سیٹیں(اندازہ) | جادوئی عدد سے کتنے قریب | امکان سہو |
این۔ڈی۔اے۔ NDA ![]() | 237 | +35 | 7 |
ایس۔پی۔ + SP+ ![]() | 131 | -71 | 8 |
بی۔ایس۔پی۔ BSP ![]() | 13 | -189 | 1 |
اے۔آئی۔ایم۔آئی۔ایم۔ + AIMIM+ ![]() | 9 | -193 | 4 |
کانگریس INC ![]() | 8 | -194 | 3 |
دیگر Others ![]() | 5 | —– | 2 |
ہماری آواز کی ٹیم اتنی بڑی نہیں کہ پورے صوبہ میں زمینی سطح پر اتر کر لوگوں کی راے معلوم کرے مگر صوبے کے ہر گوشہ کی زمینی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی ماہرین کے مشوروں کے بعد یہ لسٹ تیار کی گئی ہے۔