مہاراشٹرا

آج شہر مالیگاؤں میں عالمِ ربّانی کی آمد: حضور محدث کبیر کا خطاب مسجد اہلسنّت خیرالنساء رضا پورہ میں ہوگا

مالیگاؤں : 9 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
شہزادۂ صدرالشریعہ حضور محدثِ کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری دام فیوضہ (جامعہ امجدیہ گھوسی) جب بولتے ہیں تو حدیث پاک کی خوشبو پھیلتی ہے… مضامینِ حدیث اور توضیحِ حدیث سے ماحول عطر بیز ہوجاتا ہے… عقیدہ و عقیدت سنورتے ہیں… ایمان کی تازگی کا سامان مہیا ہوتا ہے… آج یہی مشک بار فضا مالیگاؤں میں آراستہ ہوگی…
بامقصد خطاب سُننے کے لیے آج 9 مارچ 2022ء بروز بدھ شب میں مسجد اہلسنّت خیرالنساء رضا پورہ تشریف لائیں… حضور محدث کبیر کے ساتھ متعدد علمائے کرام اور مشائخ عظام جلوہ بار ہوں گے… اِس موقع پر دارالعلوم اہلسنّت سیدنا امیر حمزہ سے عالمیت و تحفیظ سے فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کی دَستار بندی بھی ہوگی… آپ کی شرکت باعثِ مسرت ہوگی… ایسی اپیل سنی جمعیۃ العلماء اور ٹرسٹیان و اساتذۂ دارالعلوم اہلسنّت سیدنا امیر حمزہ نے کی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!