نعرہ تکبیر و رسالت سے ہوا ناظم اعلیٰ کا استقبال
25/فروری 2022- بروز جمعہ کو مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين منواں ضلع: رام گڑھ [جھارکھنڈ] میں جلسہ دستاربندی کانفرنس بڑے تزک و احتشام سے منعقد ہوا- جلسہ کی مناسبت سے مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين {منواں} کے درجہ حفظ سے فارغ ہونے والوں کی دستار بندی تھی اور اسی جلسہ میں ایوارڈ کا بھی پروگرام رکھا گیا تھا- اس طرح یہ نورانی اور عرفانی پروگرام کئ اہم مقدس تقریبات کا مرجع ہوگیا تھا.
پروگرام میں جن مشائخ کرام، علماے عظام اور شعرا حضرات نے شرکت کی ان کی ایک لمبی فہرست ہے- حضرت قاری مشتاق محشر رضوی پرنسپل مدرسہ ہذا، مہتم حضرت قاری غلام حیدر نوازی، مدرس حضرت حافظ سرفراز احمد و اراکین نے اپنے حسن انتظام اور مخلصانہ جد وجہد سے مہمانوں کے قیام و طعام کا بڑا عمدہ انتظام فرمایا تھا اور جلسہ گاہ کو جس خوب صورتی سے سجایا گیا تھا اس سے انتظامیہ کے حسن نظم کا رنگ پوری طرح جگمگا رہا تھا-
بعد نماز عشاء تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول سے جلسہ کا آغاز ہوا، جلسہ کی سرپرستی نبیرہء اعلیٰ حضرت، پیر طریقت حضرت علامہ عمررضا خاں صاحب قبلہ [بریلی شریف] فرما رہے تھے اور صدارت کا سہرا حبیب العلما حضرت علامہ حبیب عالم رضوی صاحب[ صدر ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ] کے سر رہا جبکہ نظامت کے فرائض حضرت مولانا حشمت رضا ساحل اور حضرت قاری مشتاق محشر صاحبان نے انجام دیئے –
درمیان جلسہ مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين اور رام گڑھ کے علمائے کرام کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان جلسہ دستاربندی میں علماے اہل سنت کے مقدس ہاتھوں، جھارکھنڈ کی معروف شخصیت، مفکر ملت، فخر صافت حضرت علامہ مولانا محمد قطب الدین رضوی صاحب قبلہ کو حضرت علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ سے منسوب قائد اہل سنت ایوارڈ پیش کیا گیا اور مفکر ملت کا تکریمی خطاب دیا گیا جس کا استقبال کثیر تعداد میں شامل سامعین نے نعرہاے تکبیر و رسالت اور ناظم اعلیٰ زندہ باد سے کیا گیا –
ناظم اعلیٰ مولانا محمد قطب الدین رضوی صاحب کی خدمت میں سپاس نامہ حضرت مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی نے پیش کیا-
جلسہ کو جن حضرات نے خطاب فرمایا ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: حضرت مولانا علاءالدین چترویدی، حضرت مفتی فیض اللہ مصباحی ، حضرت علامہ قطب الدین رضوی اور حضرت مولانا جنید جمالی-
شعراء کی فہرست درج ذیل ہیں : جناب زم زم فتح پوری، جناب کبیر نوری، جناب امتیاز عنبر وغیرہ –
درج بالا خطبا اور شعراء کے علاوہ جن علماے کرام نے شرکت کی ان میں سے بعض کے اسماء یہ ہیں : حضرت مفتی اظہار احمد امجدی ،حضرت مولانا کلیم الدین رضوی مصباحی، حضرت مولانا صدیق القادری ،حضرت مولانا انور حسین قادری، حضرت مولانا عبدالمصطفی مصباحی، حضرت قاری غلام حیدر نوازی، حضرت حافظ سرفراز احمد، حضرت مولانا صابر علی رضوی، حضرت مولانا احسان فیضی ،حضرت مولانا امین الدین مصباحی، حضرت حافظ نسیم ،حضرت حافظ وسیم اکرم رضوی، حضرت مولانا محبوب ثقافی، حضرت قاری منور عالم، حضرت قاری محمد مبارک وغیرہ-
تقریباً ساڈھے بارہ بجے رسم دستاربندی کا روح پرور منظر سامنے آیا اور پھر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ عمررضا خاں صاحب قبلہ کی دعاؤں پر اختام ہوا۔
رپورٹ ابوہریرہ رضوی مصباحی. رام گڑھ