میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 4جنوری// طاہر شاہ (سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ) نے کہا ہمیں 15 جنوری کے کسان مورچہ جو ممبئی میں رانی باغ سے نکل کر کالا گھوڑا تک جائے گا میں میراروڈ سے زیادہ سے زیادہ افراد کو شریک کروانا ہے کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ان کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے ۔ کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اگر یہ احتجاج ناکام ہوتا ہے تو وطنِ عزیز میں پھر کوئی احتجاج کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ ڈاکٹر عظیم الدین صاحب ( ہم بھارتیہ ) نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسان تحریک صرف کسانوں کے لئے نہیں ہے۔متنازعہ زرعی قوانین کی مار ہم سب پر پڑے گی۔ سبھی متاثر ہوں گے ستر اور اسی سال کے بوڑھے کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ہم کسانوں کو سلام کرتے ہیں ۔ہر ہندوستانی کو کسانوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی چاہیے۔مولانا زکریا ( صدر جمعیتہ العلماء ارشد مدنی گروپ میراروڈ) نے کہا کہ ہمیں اس مورچے کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے روزانہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ سوشل ورکر ونود کمار نے کہا کہ جو فاشسٹ ہیں وہ ڈرتے ہیں ۔ آج سرکار جھوٹ پھیلا رہی ہے ۔ عدم تشدّد میں بڑی طاقت ہوتی ہے ۔ ہمیں یہ لڑائی عدم تشدّد کے سہارے لڑنی ہوگی۔ ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ نے کہا کہ این آر سی کے خلاف مظاہروں کو مذہبی رنگ دے کر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسان آندولن کو مذہبی رنگ نہیں دے پائے ۔میٹینگ میں ہم بھارتیہ میراروڈ،جماعت اسلامی میراروڈ،سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ،بہوجن ونچت اگھاڑی، کے ذمہ داران، حقوقِ انسانی کی کارکن ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ اور دیگر مقامی سماجی کارکنان شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی میراروڈ کے امیر مقامی جناب عطاء الحق نے سب شکریہ ادا کیا۔ میٹینگ کی نظامت سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ کے سیکریٹری ساجد محمود شیخ نے کی ۔
متعلقہ مضامین
شان رسالت ﷺ میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے خلاف بھیونڈی کے علمائے کرام کی ڈی سی پی یوگیش چوہان سے ملاقات، ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ
گستاخ رسول و گستاخ اہلِ بیت نپور شرما کے خلاف کل بروز پیر بھیونڈی کے علمائے کرام پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ڈی سی پی یوگیش چوہان سے ملاقات کی اور نپور شرما کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالباتی مکتوب سونپا، وفد میں شہر بھیونڈی کے نائب قاضی حضرت مولانا محمد فخرالدین حشمتی، مفتی […]
اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے سنگ بنیاد پر حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں کے دعائیہ تاثرات
اللہ تعالیٰ تحقیقی و فلاحی اور ہمہ جہت دینی خدمات کیلئے نوری مشن کواستحکام عطا فرمائے حضور اشرف الفقہاء، علامہ اعظمی اور علامہ محمد ارشد مصباحی کی مشاورت سے ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کا قیام مالیگاؤں:اللہ تعالیٰ تحقیقی و فلاحی اور ہمہ جہت دینی خدمات کیلئے نوری مشن کو استقامت بخشے اور استحکام عطا فرمائے۔ […]
ہندوستانی سرحد پر چینی فوجیوں کی جارحیت ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔الحاج محمد سعید نوری
ممبئی۔13/دسمبر2022 اروناچل پردیش میں ہندوستانی سرحد پر چینی فوجیوں کی جارحانہ جھڑپ پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے ممبئی کی منارہ مسجد کے پاس زبردست طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کیا واضح رہے کہ اروناچل کے علاقے توانگ میں ہونے […]