علی گڑھ

مولانا غلام غوث صاحب نے نیٹ کوالیفائی (پاس) کرکے اپنے والدین اور گاؤں کا نام روشن کیا: ضیاء الرحمن امجدی

(علی گڑھ ،20 فروری، پریس ریلیز) نیشنل ٹیسٹنگ ایجینسی (NTA)نے یو جی سی نیٹ جے آرایف دسمبر 2020 وجون 2021 کا رزلٹ ریلیز کردیا ہے یہ امتحان نیشنل لیول کے امتحان میں سے ایک بہت اہم امتحان ہوتا ہے لاکھوں کی تعداد میں طلباء اس میں شریک ہوتے ہیں
اس امتحان میں کل سوالوں کی تعداد 150 ہوتے ہیں جن کے کل 300 نمبرات مختص ہوتے ہیں ۔
اردو مضمون سے مولانا غلام غوث صاحب نے اس امتحان کو پاس کیا، 300 نمبرات میں سے انہوں نے 198 نمبر حاصل کر کے اچھی پوزیشن حاصل کی ۔
مولانا غلام غوث صاحب ردولی ودھان سبھا (ضلع ایودھیا)کے ایک گاؤں بازید پور کے رہنے والے ہیں انہوں نے حفظ وقرات اور عالمیت وفضلیت کے بعدیونیورسٹی کا رخ کیا
اور بی اے ,ایم اے , بی ایڈ میں اعلی نمبرات حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی.
علاوہ ازیں دہلی یونیورسٹی سے ایم فل کر کے مزید تعلیم کے لئے کوشاں ہیں اس کے لئے وہ دہلی میں ہی اس وقت مقیم ہیں
نیٹ امتحان پاس کرنے پر انہوں نے بتایا کہ یہ میرے رب کا کرم ہے اور میرے والدین کی دعاؤوں کا اثر ہے اپنے گاؤں کے یہ پہلے ایسے ہونہار طالب علم ہیں جنہوں نے نیٹ امتحان پاس کیا اور اپنے والدین اور گاؤں کا نام روشن کیا، گاؤں کے لوگ ودیگر احباب مبارکبادیاں پیش کررہے ہیں اور اس کامیابی پر خوشیوں کا بھی اظہار کررہے ہیں،
ان کے علاوہ مولانا زین العابدین مصباحی کو جے آر ایف، مولانا ظفریاب مصباحی کو نیٹ کوالیفائی (پاس) کرنے پر البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ کے تمام علماء کرام نے مبارکبادیاں پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعائیں کی.

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!